اسلام آ باد ( ما نیٹر نگ ڈیسک) خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز کے 2مختلف آپریشنز میں 8خوارج ہلاک ہوگئے۔خوارج کے خلاف کارروائیوں میں پاک فوج کے 2 جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابقخوارج کے خلاف آپریشن 29 نومبر سے یکم دسمبر کو کیے گئے۔آئی ایس پی آرکے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پربنوں کے علاقے بکاخیل میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے مقام پر مؤثر انداز میں کارروائی کی، آپریشن میں 5خوارج ہلاک اور 9زخمی ہوئے۔خوارج کے خلاف آپریشن میں سپاہی افتخار حسین نے بہادری سے لڑتے جام شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے شگئی میں ایک اور کارروائی کی جس میں 3 خوارج ہلاک ہوئے جبکہ 2 کو سکیورٹی فورسز نے گرفتار کر لیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران آپریشن کی قیادت کرنے والے کیپٹن محمد زوہیب الدین نے جام شہادت نوش کیا۔لاہور سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ کیپٹن محمد زوہیب شہید نے 3 سال سے زائد عرصے تک پاک فوج میں دفاع وطن کے فرائض سرانجام دیے، انہوں نے سوگواران میں والدین چھوڑے ہیں۔ضلع جھنگ سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ سپاہی افتخار حسین شہید نے 8 سال تک پاک فوج میں دفاع وطن کے فرائض سرانجام دیے، انہوں نے سوگواران میں اہلیہ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی چھوڑےہیں۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...