اسلام آباد (آئی این پی )مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج نہیں لگنا چاہیے۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ جتنی مرضی آگ برسائیں، وفاقی حکومت کو برا بھلا کہہ لیں لیکن کے پی میں گورنر راج نہیں لگنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ گورنر راج لگانا پی ٹی آئی کے ساتھ نیکی ہوگی، امن وامان مزید خراب ہوگا، کابینہ میٹنگ میں پی ٹی آئی سے متعلق تمام ممبران کی اپنی رائے تھی۔ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال حکومت گورنر راج یا پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ کرنے جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ شرپسند اور جلائو گھیرا ئوکرنے والوں کو جلد سے جلد سزا ملے گی تو آئندہ کوئی ایسی جرات نہیں کرے گا۔راناثنا اللہ نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی اس کی سیاست ختم نہیں کرسکتی، میرا اندازہ ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی کا کوئی فیصلہ نہیں ہونے جارہا، وزیراعظم ہی فیصلے کا اختیار رکھتے ہیں، آخر میں ان کا ہی فیصلہ حتمی ہوتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سیاسی شہیدوں میں نام لکھواناچاہتی ہے، جس طرح یہ سب کو چھوڑ کر بھاگے آئندہ یہ ہی آئیں گے عوام نہیں ہوگی۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...