خان یونس،غزہ(ایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک ) اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک بار پھر فلسطینی پناہ گزینوں میںخوراک کی تقسیم کے ادارے ورلڈ سنٹرل کچن کی گاڑی کونشانہ بنایا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے سے گفتگو میںغزہ کی شہری دفاع کے ادارے کے ترجمان محمد باسل نے بتایاکہ خان یونس کے علاقے میں اسرائیلی حملے میں 5افراد جاں بحق ہوئےجن میں سے 3ورلڈ سینٹرل کچن کےامدادی کارکن تھے۔اسرائیلی فوج نے کھانا تقسیم کرنے والے ادارے کیگاڑی کو نشانہ بنانے کو تسلیم کرتے ہوئے بتایاکہ حملے میں ایک شخص ہلاک ہوا۔اسرائیلی فوج نے روایتی ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہبمباری میں مارا گیا رضاکارایک فلسطینی دہشت گرد تھا جو 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملے میں ملوث تھا۔دوسری جانب ورلڈ سینٹرل کچن نے اسرائیلی دعوے کی تردید کرتے ہوئےکہا کہ ہم نہیں جانتے کہ کوئی ہمارا کارکن سات اکتوبر کے حملے میں بھی ملوث تھا۔امریکی ادارے ورلڈ سنٹرل کچن کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اپنے ساتھیوں کے اس طرح قتل کیے جانے کی اطلاع شیئر کرتے ہوئے دل ٹوٹے ہوئے ہیں۔ادھر اسرائیلی فوج نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہعالمی برادری اور غزہ میں امدادی کام کرنے والے ادارےکے سینیئر حکام بتائیں کہ 7اکتوبر میں حصہ لینے والوں کی بھرتی کیوں اور کیسے کی گئیں۔اس سے قبل اپریل میں بھی اسرائیلی فوج نے ورلڈ سینٹرل کچن کی گاڑی کو بم مارا تھا جس میں 7 رضاکار جاں بحق ہوگئے تھے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...