پشاور(صباح نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہماری حکومت میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ، صوبے میں سی ٹی ڈی فعال ہے۔پشاور میں کائونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اپیکس کمیٹی میں وزیراعظم نے کہا تھا سی ٹی ڈی فعال نہیں ہے، وزیراعظم کو غلط معلومات ملی ہیں،سی ٹی ڈی مستحکم ادارہ ہے۔ ، وزیراعظم کو سی ٹی ڈی کے حوالے سے غلط معلومات دی گئیں۔ خیبر پختونخوا میں سی ٹی ڈی کو بہتر کیا ہے ، سی ٹی ڈی کی کارکردگی بھی بہتر ہو رہی ہے ، دہشتگردوں کو سزائیں دلوانے کیلئے پراسیکیوشن کو تیز کیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے عوام پاکستان کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سی ٹی ڈی کو 20 بم پروف گاڑیاں دے رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی اہلکاروں کی کٹس کا مسئلہ ہے، 300 کٹس کے لیے کل فنڈز مہیا کریں گے، 16 اسنائپرز کے لیے بھی فنڈز دے رہے ہیں،ہمارے پاس بہت لمبی سرحد ہے،ملک کےلئے قربانیاں دیتے رہے گے۔ سنائپرز کیلئے بھی فوری فنڈز جاری کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ 16 ہائی ٹیک ڈرونز کی بھی کابینہ سے اپروول دی جائے گی، شہدا ءکے کوٹے کو 12 فیصد سے بھی بڑھا دیا ہے ، تمام فورسز ، پیرا میڈیکل اسٹاف کے شہدا ءکے لواحقین کو پلاٹس دیں گے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...