شاکر اعوان نے اپنی بازیابی کی تصدیق کردی،گھر پہنچ گئے

02 دسمبر ، 2024

لاہور (صباح نیوز)صحافی شاکر اعوان بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے۔ شاکر اعوان نے اپنی بازیابی کی تصدیق کردی ہے۔صحافی شاکر اعوان نے اپنے اغوا کے خلاف آواز اٹھانے والوں کا شکریہ ادا کیا۔لاہور ہائیکورٹ میں شاکر اعوان کی بازیابی کا کیس زیر سماعت ہے ۔واضح رہے کہ 28 نومبر کی رات نا معلوم افراد کی جانب سے شاکر اعوان کو اغوا کیا گیا تھا۔