جدہ (صباح نیوز) سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کیخلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے گزشتہ ہفتے 19ہزار 24 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا۔ غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے گرفتار کئے گئے 19ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین میں سے 11ہزار 268 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کئے گئے۔ ان میں سے 4773 افراد سرحدی قوانین کی خلاف ورزی جبکہ 2983 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔ مذکورہ عرصے کے دوران 1212 افراد گرفتار کئے جو سرحد عبور کر کے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے جن میں سے 25 فیصد یمنی، 73 فیصد ایتھوپین جبکہ دو فیصد دیگر ممالک کے تارکین تھے۔ اسی طرح سرحد عبور کرکے غیر قانونی طور پر ملک سے باہر جانے کی کوشش کرتے ہوئے 122 افراد گرفتار ہوئے ہیں۔ کمیٹی نے کہا کہ غیر قانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے پر 21 افراد بھی گرفتار کئے گئے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...