فیصل آباد(اے پی پی)وفاقی وزیرمیری ٹائم افیئرز قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام کیلئے بات چیت کا راستہ اپنانا چاہیے، جمہوریت میں پرتشدد سیاست کی گنجائش نہیں ہوتی اور نہ ہی پرتشدد احتجاج سیاسی جماعتوں کا راستہ ہوتاہے،سیاست میں پرامن احتجاج کرناہر شخص وجماعت کا حق ہے لیکن اس سے معمولات زندگی متاثریاملکی نظام درہم برہم نہیں ہونا چاہیے۔ اتوار کو فاسٹ یونیورسٹی چنیوٹ وفیصل آباد کیمپس کے کانووکیشن کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ سیاسی استحکام کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کرسکتالہٰذا سب کو دودو قدم پیچھے ہونا چاہئے تاکہ سیاسی ماحول بہتراور ملک میں معاشی استحکام ہو۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ جب بھی ملک ترقی کرنے لگتا ہے تو سیاسی افرا تفری پیدا کردی جاتی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ چنیوٹ پنجاب کے وسط میں واقع اوراہم کاروباری مرکز ہے جس کی ترقی ان کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس بھی اس وقت ترقی کے بہت بڑے اورشاندار مواقع ہیں حتیٰ کہ پاکستان خطے کی راہداری اور معیشت کا مرکز ہے جس سے ہمیں استفادہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت کی زبوں حالی کا سبب سیاسی تفرقہ بازی ہے لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام سٹیک ہولڈرزافہام و تفہیم کا راستہ اپنائیں تاکہ ملک کو ترقی یافتہ اقوام کی صف میں کھڑا کرناممکن ہوسکے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...