پشاور ( آن لائن ) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اتوار کے روز صوبے کی سیاسی قیادت کے ہمراہ ضلع کوہاٹ کا دوہ کیا اور ضلع کرم کے معاملے پر قائم گرینڈ جرگے میں شرکت کی، گورنر خیبر پخونخوا کے ہمراہ کوہاٹ گرینڈ جرگہ میں شرکت کرنے والوں میں مسلم لیگ کے صوبائی صدر اور وفاقی وزیر سیفران انجنئیر امیر مقام،اے این پی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین، پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر سید محمد علی شاہ باچا،قومی وطن پارٹی کے صوبائی چئرمین سکندر حیات شیر پاؤ، جے یو آئی ( س ) کے حافظ عبدالرافع، مولانا عبدالواحدخطیب، جماعت اسلامی کے صوبائی صدر پروفیسر ابراہیم، شیعہ علماء کونسل کے نائب مرکزی صدر مولانا رمضان توقیر، مسلم لیگ ق کے انتخاب چمکنی، نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کی بشریٰ گوہر اور سابق وفاقی وزیر ساجد حسین طوری شامل تھے۔ گرینڈ جرگہ کی نظامت کے فرائض کمشنر کوہاٹ ڈویژن معتصم باللہ نے انجام دئے، جرگہ میں ضلع کرم میں حالیہ واقعات میں شہید افراد کے درجات بلندی اور زخمیوں کی صحتیابی کے لئے دعا بھی کی گئی۔ اس موقع پرگورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ضلع کرم میں پائیدار امن کیلئے پشتون مشران اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،سیاسی مشران و علاقہ عمائدین ہی ہمیشہ علاقائی تنازعات کے مستقل خاتمہ کا سبب بنے ہیں،انہوں نے کہا کہ صوبہ کے تمام سیاسی قائدین کا شکرگزار ہوں کہ وہ آج میرے ساتھ اس گرینڈ جرگہ میں تشریف لائے،کرم کے عوام ہمارے اپنے لوگ ہیں، آج تمام سیاسی قیادت اپنے ہی لوگوں کیلئے یہاں جمع ہے، جرگہ کے ساتھ کرم میں امن کیلئے وہاں جتنے بھی دن بیٹھنا پڑے بیٹھنے کیلئے تیار ہیں،انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت کے سیاسی اختلافات ہو سکتے ہیں لیکن صوبہ کے عوام کے مفاد پر سب یکجا ہیں،ہمیں متحد ہو کر صوبہ کے امن دشمنوں کی نشاندہی کرنی ہوگی،قیام امن کیلئے عوام کے تعاون سے سخت ترین ایکشن ناگزیر ہے،گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبہ کو آگ میں جھلستے ہوئے نہیں دیکھ سکتے ہیں،ضلع کرم کے نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے محبت و امن کا پرچار کرنا چاہئے،انہوں نے کہا کہ اپنے علاقوں سے دربدری اور جنازے اٹھانے کا درد ہم پشتونوں سے زیادہ کون سمجھ اور جان سکتا ہے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...