انجینئرنگ کونسل، کنسٹرکشن انڈسٹری کے مسائل حل کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل

02 دسمبر ، 2024

اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان انجینئرنگ کونسل نے کنسٹرکشن انڈسٹری کے مسائل کے حل کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل دیدیاہے ، ورکنگ گروپ تعمیراتی شعبے کی ترقی کیلئے فریم ورک تیار کرے گا ، 6 رکنی ورکنگ گروپ انجینئر اقبال قریشی کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا ہے،گروپ تعمیراتی شعبےمیں کرپشن کے خاتمے اور احتساب کے عمل کو موثر بنانے کیلئے بھی تجاویز دے گا ، ذرائع کے مطابق ورکنگ گروپ تعمیراتی شعبے کی موجودہ پالیسیوں، کوڈز اور ریگولیشنز کا جائزہ لے گا،ورکنگ گروپ تعمیراتی شعبے میں خامیوں کی نشاندہی کرکے اصلاحات تجویز کرے گا، ورکنگ گروپ تعمیراتی شعبے کی ریگولیشنز کو عالمی معیار کو ہم آہنگ کرنے کیلئے تجاویز بھی پیش کرے گا،ورکنگ گروپ تعمیراتی منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے ٹیکنالوجی کے استعمال کا فریم ورک بنایا جائے گا،تعمیراتی شعبے کی مقامی اور عالمی مارکیٹ تک رسائی کیلئے مواقع تلاش کیے جائیں گے،ورکنگ گروپ تعمیراتی شعبےمیں کرپشن کے خاتمے اور احتساب کے عمل کو موثر بنانے کیلئے بھی تجاویز دے گا۔