سپریم کو رٹ، زیر التوا مقدمات کی تعداد 58ہزار 487ہو گئی

03 دسمبر ، 2024

اسلام آباد(جنگ رپورٹر) سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 60ہزار سے کم ہوکر 58ہزار487پرپہنچ گئی ،گزشتہ پندرہ دنوں میں674 مقدمات مزید کم ہوئے ہیں،سوموار کے روزسپریم کورٹ کی جانب سے ،16سے 30نومبر تک زیر التواء مقدمات کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے ،رپورٹ کے مطابق گزشتہ پندرہ دنوں میں674 مقدمات مزید کم ہوئے ہیں،جس کے بعد عدالت میں سول مقدمات 31 ہزار 458 اور فوجداری 10 ہزارجبکہ 208 اپیلیں ، 18 از خود نوٹس مقدمات ، 2209سول نظرثانی کی درخواستیں،ایچ آر سیل کی136 درخواستیں جبکہ 3 ہزار 251 جیل پیٹیشنز زیر التوا ہیں۔