اسلام آباد(صباح نیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ کی درخواست پر ان کیمر ہ کردیاگیا،جس پر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اعتراض کیا ۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہاکہ ہم اتحادیوں کے ساتھ مل کر یقینی بنائیں گے کہ یہ آئی ایم ایف کاآخری پروگرام ہو، پاکستان کیلئے سب سے بڑا مسئلہ آبادی ہے،ہم کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک ورلڈبنک کے ساتھ سائن کرنے جا رہے ہیں۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس چیئرمین سید نوید قمر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔اجلاس میں وزیر خزانہ محمداورنگزیب ،چیرمین ایف بی آرودیگر حکام نے شرکت کی ۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بریفنگ کو ان کیمرہ رکھنے کی درخواست کی، چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ وزیر خزانہ صاحب ساری بریفنگ ان کیمرہ نہ رکھیں، بریفنگ کا کچھ حصہ اوپن اور کچھ ان کیمرہ کردیں۔ رکن کمیٹی نفیسہ شاہ نے کہاکہ آئی ایم ایف کی شرائط کا سارے میڈیا کو پتا ہے،میرے خیال میں لوگوں کو سب پتا ہونا چاہیے کہ کیا ہو رہا ہے۔چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ حکومت ان شرائط پر عمل کیسے کر رہی ہے، اس پر بریفنگ ان کیمرہ کرلیں۔وزیر خزانہ نے بتایاکہ میری اشنگٹن میں آئی ایم ایف، ورلڈبنک حکام اور متعدد ممالک کے ہم منصبوں سے بھی ملاقاتیں ہوئیں، دیگر ممالک کے ہم منصبوں نے ہماری کاوشوں کو کافی سراہا،ہم اداروں کے اصلاحاتی ایجنڈہ پر برقرار رہیں گے،اگر چیزیں اتنی آسان ہوتیں تو ہم آئی ایم ایف کے ساتھ 25 ویں پروگرام تک نہ جاتے۔
کوئٹہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن رد الفتنہ تھری کے تحت بلوچستان کے علاقے مستونگ کردگاپ میں فتنہ...
اسلام آباد امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت ہتھکنڈوں سے باز رہے، بیس ستمبر کو...
اسلام آباد 11.8 ملین گاڑیوں کے صارفین کیلئے75ارب روپے کے فیول ریلیف پیکیج کی تجویز، موٹر سائیکل، رکشہ صارفین...
اسلام آ باد خطےمیں کشیدگی اور غیریقینی صورتحال کے باوجودرواں مالی سال کے کےابتدائی دو ماہ کے دوران پاکستان...
اقوام متحدہپاکستان کے نامزد نئے سیکرٹری خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ مکہ معاہدہ کسی ملک کیخلاف نہیں،مشترکہ...
دبئیبھارت کی گندی سیاست کھیل کے میدان کو داغدار کر گئی اور بھارتیمردوں کی ٹیم کی طرح خواتین کرکٹ ٹیم نے ایشیا...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےامن و امان کی غیر معمولی صورتحال کے پیش نظرخیبرپختونخوا کے 6 ریجنزکے 26 اضلاع کو...
انصار عباسیاسلام آباد:متعلقہ حکام کے ساتھ پس پردہ ہونے والی بات چیت سے معلوم ہوا ہے کہ نئے صوبوں اور انتظامی...