جارجیا ، حکومت مخالف مظاہرے پارلیمنٹ نذر آتش کرنے کی کوشش

03 دسمبر ، 2024

تبلیسی(این این آئی)جارجیا کے دارالحکومت تبلیسی میں حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں کے دوران پارلیمنٹ کی عمارت پر حملے اور اسے نذر آتش کرنے کی کوشش کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 113 اہلکار زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جارجیا کے دارالحکومت میں احتجاجی مظاہرے ملک کی یورپی یونین میں شمولیت کے لئے مذاکرات کے التوا کے خلاف ہو رہے ہیں۔جارجیا کے وزیر اعظم اراکلی کوباخدزے نے ملک کی یورپی یونین میں شمولیت کے لئے مذاکرات کو 2028 کے آخر تک ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے یورپی یونین پر جارجیا کو بلیک میل کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔