اسرائیلی فوج کا7اکتوبر کو مارے جانے والے فوجی کی لاش غزہ میں ہونیکااعتراف

03 دسمبر ، 2024

مقبوضہ بیت المقدس(اے ایف پی) اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز کہا کہ اس کا ایک فوجی گزشتہ سال 7 اکتوبر کو حماس کے حملے میں مارا گیا تھا اور اس کے بعد سے اس کی لاش غزہ میں ہے۔فوج نے ایک بیان میں کہا کہ کیپٹن عمر میکسم نیوٹرا کی عمر 21 سال تھی جب وہ مارے گئے، انہوں نے مزید کہا کہ ان کی لاش ابھی تک فلسطینی مزاحمتی گروپ کی تحویل میں ہے۔غزہ میں یرغمالیوں کے لواحقین کے لیے ایک مہم گروپ دی ہوسٹجز اینڈ مسنگ فیملیز فورم نے نیوٹرا کی موت پر سوگ کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اسرائیل ہجرت کرنے سے پہلے امریکہ میں پیدا ہوا تھا جہاں اس نے فوج میں شمولیت اختیار کی۔