خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں 2021ءسے دہشت گردوں کی مذموم کارروائیوں میں جو تیزی آئی ہے،اس سے اب تک متعددشہری ،پاک فوج اور محکمہ پولیس کے افسران اور اہل کار شہید وزخمی ہوچکے ہیں۔ملک کی سیکورٹی فورسزفتنہ الخوارج کی سرکوبی کیلئے دن رات آپریشن میں مصروف ہیں۔چند روز قبل وزیراعظم شہباز شریف دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئےوفاقی کابینہ کے اجلاس میںبلوچستان میں ٹارگٹڈ آپریشن کی منظوری دے چکے ہیں۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ چار روز کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میںکی جانیوالی سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 16خوارج ہلاک اور 9زخمی ہوئے۔اس دوران ضلع خیبر کے علاقہ شگئی میں کیپٹن محمد زوہیب اور بنوں کے علاقہ بکا خیل میں فوج کے سپاہی افتخار حسین بہادری سے لڑتے ہوئےشہید ہوگئے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری،وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاک فوج کے بہادری اور ایثار کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے اس عزم کو دہرایا ہے کہ دہشت گردی کے عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اسکے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ ادھر پنجاب پولیس نے ضلع میانوالی میں 4دہشت گرد ہلاک کرتے ہوئے تھانہ چاپری پر ان کے حملے کی کوشش ناکام بنادی۔پولیس ترجمان کے مطابق اس واقعہ میں 20سے زیادہ خارجیوں نے بھاری اسلحے کے ساتھ حملہ کیا تھا جس میں دو پولیس اہل کار معمولی زخمی ہوئے۔ملک کی سیکورٹی فورسز خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے جن علاقوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف سرگرم عمل ہیں ،یہ انتہائی دشوار گزار اور دور افتادہ اضلاع ہیں ۔دفاعی تجزیہ کاروں کے بقول افغانستان میں موجود کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جڑیں گہری ہوگئی ہیں۔اس کے خاتمے کیلئے جنگی حکمت عملی کے تحت پاک افغان سرحد کی نگرانی سے متعلق امور اور پالیسی پر بھی نظرثانی کرلینی چاہئے۔
اوقات نہیں رہی یادمت پوچھئے، کیا بنا ہوا ہےطاقت کے نشے میں چُور ہوکر انسان خدا بنا ہوا ہے
ڈرائونا خواب…اقبال خورشیدکل میں نے ایک عجیب خواب دیکھا۔مجو کے لہجے میں خوف تھا۔کیا خواب میں کوئی حادثہ دیکھ...
مئی 2025ءکا معرکۂ حق ایک ایسا لمحہ تھا جب پوری دنیا نے دیکھا کہ پاکستان صرف ایک جغرافیہ نہیں بلکہ ایک زندہ...
بھلکڑ ہونے کے باعث میں ذہنی طور پر اپنے آپ سے خوش نہیں ہوں، نہ جانے کتنی دہائیاں گزر چکی ہیں جب میں یونیورسٹی...
جنگ کے سائے ہیں کہ امید و بیم کی کیفیت میں بڑھتے ہی جارہے ہیں۔ اس جنگ سے سب سے زیادہ متاثر پاکستان ہو رہا ہے جس...
12 مئی 2007ء پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک ایسا سیاہ باب ہے جسے کراچی کے باشعور عوام آج بھی خون، آگ، خوف اور...
ایک مرتبہ منو بھائی نے لکھا تھا فاختہ یا گھُگھی قسم کے پرندے نےچِیل سے پوچھا کہ خالہ! تمہاری شکل و صورت انکل...
آج پوری دنیا ایک عجیب فکری، تہذیبی اور سیاسی کشمکش سے گزر رہی ہے۔ اس کشمکش کے مرکز میں اگر کسی قوم کا نام سب...