اسلام آباد،راولپنڈی (خبر نگار، خصوصی نامہ نگار،نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے ڈی چوک احتجاج پر تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی کے 96رہنمائوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ جب کہ بانی PTI کو سات نئے مقدمات میں گرفتار کر لیا گیا، گذشتہ روز تھانہ کوہسار پولیس کی جانب سے مقدمہ نمبر 1032 سال 2024 میں ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے استدعامنظور کرتے ہوئے ڈی چوک میں احتجاج پرتھانہ کوہسار میں درج مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی ، سابق صدر عارف علوی ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور ، عمر امین گنڈا پور ، عمر ایوب ، سلمان اکرم راجہ ، اسد قیصر ، شیر افضل مروت ، شیخ وقاص اکرم ، خالد خورشید ، شبلی فراز ، پیر نور الحق قادری ، شہر یار آفریدی ، زرتاج گل ، زلفی بخاری ، مراد سعید ، روف حسن ، مشعال یوسف زئی ، نادیہ خٹک ، شعیب شاہین ، علی بخاری ، عامر مغل ، فیصل جاوید ، عبداللطیف ، فاتح الملک ، علی ناصر ، ریاض خان ، عاطف خان ، شہرام خان ترکئی ، علی زمان ، پیر مصور ، میاں خلیق الرحمن ، سہیل آفریدی ، خرم شیر زمان ، بریگیڈیر ریٹائرڈ مشتاق اللہ ، میجر ریٹائر راشد ٹیپو ، عالیہ حمزہ ، خدیجہ شاہ ، سیمابیہ طاہر ، شائستہ اکرام ، راشد حفیظ ، میجر ریٹائرڈ لطاسب ، کرنل ریٹائرڈ شبیر اعوان ، میجر ریٹائرڈ راشد ، میجر ریٹائرڈ طاہر صادق ، علیم عادل شیخ ، کنول شوذب ، کرنل (ر) اجمل صابر اور ایمان طاہر سمیت 96 رہنمائوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ دریں اثناانسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے عمران خان کو راولپنڈی کے پانچ مختلف تھانوں میں درج چھ مقدمات میں جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل کر دیا، علاوہ ازیں عدالت نے احکامات کے باوجود وکلاء کی عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر سی پی او راولپنڈی، ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ایس ایچ او تھانہ نیوٹائون اور تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے آج منگل کے روز جواب طلب کرلیا، عدالت نے آر پی او راولپنڈی کو حکم دیا کہ عمران خان کیخلاف ڈویژن بھر میں درج تمام مقدمات کی رپورٹ بھی پانچ دسمبر تک عدالت میں فراہم کی جائے، گزشتہ روز دوران سماعت عمران خان نے عدالت میں شکایت کی کہ کافی دنوں سے ان کی کسی سے ملاقات نہیں کروائی جا رہی نہ فیملی اور نہ کسی وکیل سے جوکہ ایک ملزم کا بنیادی حق ہے، عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تفتیشی افسر اور ایس ایچ او کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے آج منگل کو جواب طلب کرلیا عدالت نے سی پی او اور ایس ایس پی انوسٹیگیشن کو بھی توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔
اسلام آباد سفارتی کامیابیاں بمقابلہ معاشی چیلنجز:اپٹما کا پیٹرولیم لیوی پر نظرثانی کا مطالبہ، تشویش کا اصل...
کراچیپاکستانی فضائی حدود کی بندش،بھارتی ایئرلائنز کو 200 ارب کا نقصان۔ یورپ کینیڈا امریکہ کی پروازوں کو 45 منٹ...
لاہور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان کو رہا کرکے سیاسی کردار ادا کرنے...
اسلام آبادپاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے مزید ایک ارب ڈالرز کے فنڈز موصول ہو گئے ہیں ، سٹیٹ بینک آف پاکستان...
کراچی گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر کی 73 پروازیں منسوخ کی گئیں جن میں امارات کے دبئی شارجہ ابوظہبی اور فجرہ...
اسلام آبادوفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہاہے کہ جی ایس پی پلس سہولت پاکستان اور یورپی یونین کے...
کراچی ایران اور پوپ تنازع، بیشتر امریکیوں نے ٹرمپ کی ذہنی حالت پر سوال اٹھادیا ، صرف 26فیصد نے متوازن مزاج...
کراچی امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہاستحصالی نظام اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل...