اسلام آباد(فاروق اقدس)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پیر کو اسلام آباد پہنچ گئے جہاں انہوں نے مصروف دن گزارا اور زرداری ہائوس میں خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی سمیت پارٹی کے مختلف رہنمائوں سے ملاقاتیں کی ہیں۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کی مصروفیات رہنمائوں سے رابطے اور مشاورت میں سرفہرست پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے گزشتہ دنوں اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ اور جارحانہ طرزعمل سے پیدا ہونے والی صورتحال تھی۔ ذرائع کے مطابق ان ملاقاتوں اور مشاورت میں بالخصوص گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی کے ساتھ صوبے میں امن وامان کی صورتحال اور گورنر راج کے حوالے سے ہونے والے قیاس آرائیوں اور امکانات پر بھی تبادلہ خیال ہوا ۔زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقاتوں میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے صدر پی پی پی خیبر پختونخوا محمد علی شاہ باچہ اور جنرل سیکریٹری شازی خان بھی شریک تھے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی پی عہدیداران نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورت حال مخدوش ہے۔بلاول بھٹو زرداری کو محمد علی شاہ باچہ اور شازی خان نے خیبر پختونخوا کے وفاقی حکومت کے حوالے سے تحفظات سے آگاہ کیا۔پی پی چیئرمین کو گورنر خیبر پختونخوا نے کمشنر ہاؤس کوہاٹ میں گرینڈ جرگے سے قیام امن کے حوالے سے ملاقات سے متعلق بریفنگ دی۔گورنر کے پی نے پی پی چیئرمین کو بریفنگ میں بتایا کہ سیاسی جماعتوں کے ہمراہ کرم میں قیام امن کے حوالے سے گرینڈ جرگے سے ملاقات کی ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو گورنر خیبرپختونخوا نے دہشت گردی اور وسائل کی غیرمنصفانہ تقسیم کے حوالے سے 5 دسمبر کو پشاور میں اے پی سی سے متعلق بھی بریفنگ دی۔
اسلام آ باد مشترکہ مفادات کونسل کےاجلاس تاخیر سےکرانےپرآئین کی مسلسل خلاف ورزیوں کاانکشاف ہوا ہے۔ ایک سال...
اسلام آباد ممبر سندھ ارسا احسان الحق لغاری عہدے سے مستعفیوفاقی حکومت نے شفقت حسین کو انڈس ریور اٹھارٹی مین...
راولپنڈی پنجاب میں سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 22 مئی سے 23 اگست تک بند رہیں گے ،صوبائی وزیر تعلیم کی طرف سے...
نئی دہلی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی مشرق وسطیٰ میں جاری شدید کشیدگی اور بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتوں کے تناظر...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے خطے کی صورتحال کے تناظر میں شروع کی گئی کفایت شعاری مہم میں 13جون تک توسیع کردی...
کراچی برطانوی جریدے دی اکانومسٹ نے ایک خفیہ دستاویز کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے ایران کو ایسے جدید...
لاہوروزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا34واں اجلاس منعقد ہوا جس میں بڑے اہم فیصلے اور...
اسلام آباد امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں علاقائی حالات کے باوجود پاکستان اور چین نے پیر کے...