اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر،نمائندہ خصوصی ) وزیراعظم محمد شہباز شریف،چیئرمین سینٹ سید یوسف رضاگیلانی،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے متحدہ عرب امارات کے 53ویں قومی دن کے موقع پر متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی قیادت میں ترقی کی بے مثال منازل طے کی ہیں،وزیراعظم نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ کہا ہے کہ ہمیں متحدہ عرب امارات کے ترقی اور خوشحالی کے شاندار سفر پر فخر ہے جو شیخ زاید بن سلطان النہیان مرحوم کی دانشمندی اور فہم و فراست کی وجہ سے ممکن ہوا۔ انہوں نے کہ پاکستان متحدہ عرب امارات دوستی زندہ باد! ۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے یو اے ای کی قیادت اور عوام کو قومی دن کی خوشیوں پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات مثالی اور برادرانہ ہیں۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے یو اے ای کا انتہائی تیزی سے ترقی کی منازل طے کرنا قابل تحسین ہے۔پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین تاریخی برادرانہ تعلقات موجود ہیں۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے متحدہ عرب امارات کےقومی دن پر اپنے پیغام میںقومی دن پر متحدہ عرب امارات کی حکومت، سفیر اور عوام کو مبارکباد د ی اورکہا کہ قومی دن پر یو اے ای کے بہن بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یو اے ای کا قومی دن پاکستان کے لئے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
اسلام آباد مالی سال 2025-26میں حکومت سرمایہ کاری کے ہدف میں ناکام،جی ڈی پی شرح نمو 3.7فیصد تک محدود؛ قومی بچتیں...
اسلام آ باد کس کس کوکیاتحائف ملے؟ توشہ خانہ کا مزید ریکارڈ سامنے آ گیا۔ کابینہ ڈویژن نےجنوری سےمارچ دو...
کراچی ایران جنگ کے دوران چین کو امریکا پر برتری حاصل، بحران سے چین کو سفارتی، معاشی اور عسکری فائدہ ہوا، ٹرمپ...
اسلام آ باد DGنیشنل پولیس بیورو محمد طارق چوہان تبدیل خدمات پنجاب حکومت کے سپرد ، ڈی جی FIAڈاکٹر عثمان انور کو...
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے امریکا کے معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی و وسطی...
اسلام آباد ایف بی آر کو یہ اختیار دیا جائے گا کہ وہ ایسے سرکاری ملازمین کی جانچ پڑتال اور تحقیقات کر سکے جن...
اسلام آباد ایف بی آر کے ان لینڈریونیو سروس کے گریڈ 20 کے افسر محمد یاسر پیرزادہ نے بطور چیف ، ایف بی آر...
کراچی بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے گیدڑ بھبکی دی ہے کہ اگر دوبارہاشتعال انگیزی کی گئی تو بھارت فیصلہ کن...