اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد) وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے چنیوٹ میں اپنے دفتر میں ایک کھلی کچہری منعقد کی جس میں واپڈا، سوئی ناردرن گیس، پولیس، بلدیہ،پاکستان ریلوے اور دیگر وفاقی اور صوبائی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہریوں نے اپنے مسائل وفاقی وزیر کے سامنے پیش کئے جن کے حل کیلئے انہوں نے احکامات جاری کئے۔قیصر احمد شیخ نے شادی کے تحفہ کے طور پر خواتین میں سلائی مشینیں تقسیم اورمستحق مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئیں ۔ انہوں نے چنیوٹ شہر میں دو نئے پارکوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ ان پارکوں میں "فاطمہ لیڈیز پارک" (محلہ مشکی شاہ) اور "عرفان قیصر شیخ پارک" (نزد لاری اڈہ چنیوٹ) شامل ہیں۔ سنگ بنیاد کی تقریب میں ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اللہ گوندل، مختلف محکموں کے افسران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔وائس چانسلر جی سی یو فیصل آباد ڈاکٹر رؤف اعظم نے بھی وفاقی وزیرسے ملاقات کی جس میں 2 ارب روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے جی سی یو ایف چنیوٹ کیمپس کے افتتاح پر بات چیت ہوئی جس کا افتتاح اسی ماہ کیا جائے گا ۔
کراچی بھارت میں 4 سال بعد پٹرول کی قیمتوں میں صرف 3 روپے اضافہ، انڈیا میں پیٹرول 284 روپے، پاکستان میں 414.78 روپے...
اسلام آباد 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں میں اہم پیشرفت، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی...
اسلام آبادسینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ سیاسی معاملات سیاسی انداز میں حل کرنے چاہیئں ،احتجاج،لانگ مارچ...
اسلام آ باد نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےآبنائے ہرمز کی امریکی ناکہ بندی میں امریکی تحویل میں...
اسلام آباد پاکستان میں سکول نہ جانیوالے بچوں کے اعدادوشمار قومی اسمبلی میں پیش کر دیے گئے ۔وفاقی وزیر تعلیم...
کراچی بھارتی صدارت میں دوسرابرکس اجلاس بھی مشترکہ اعلامیہ کے بغیر ختم،ایران امارات اختلافات سے برکس میں...
کراچی امریکی جریرے کا کہنا ہےچین میں ٹرمپ کو واضح پیغام ملا کہ عالمی طاقت کا مرکز مشرق کی طرف منتقل ہو چکا...
بیجنگ ٹرمپ چین سے بڑے نتائج کے بغیر واپس، تعلقات میں وقتی استحکام کے آثار ،ٹرمپ کاتائیوان کو اسلحہ دینے پر...