بانی پی ٹی آئی نے عمر ایوب اور شبلی فراز کو جوڈیشل کمیشن میں نمائندگی سے ہٹا دیا

03 دسمبر ، 2024

اسلام آباد (خبر نگار) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب اور شبلی فراز کو جوڈیشل کمیشن سے ہٹا دیا ہے ، شبلی فراز کی جگہ علی ظفر جوڈیشل کمیشن اجلاس میں پارٹی کی مستقل نمائندگی کریں گے جبکہ عمر ایوب کی جگہ بیرسٹر گوہر علی خان یا لطیف کھوسہ میں سے ایک پارٹی کی نمائندگی کریگا، ذرائع کے مطابق عمرایوب اور شبلی فراز پر بہت سے مقدمات ہیں اسلئے انہیں تبدیل کیا گیا ہے مقدمات میں ضمانت کے بعد عمرایوب ہی جوڈیشل کمیشن میں پی ٹی آئی کی نمائندگی کرینگے، واضح رہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی سے قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور سینیٹ سے قائد حزب اختلاف شبلی فراز کو جوڈیشل کمیشن میں شامل کیا گیا تھا۔