اسلام آباد(فاروق اقدس/تجزیاتی رپورٹ) بھارتی دبائو میں فیصلہ کرنے والے ملک نیپال کے نو منتخب وزیراعظم کا یوٹرن،تیسری مرتبہ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد روایت شکنی ،اولیں دورے کیلئے بھارت کی بجائے چین کا انتخاب ،)بھارتی دبائو میں فیصلہ کرنے والی سارک ممالک کے ایک اہم رکن نیپال جس کے منتخب ہونے والے وزرائے اعظم نے یہ روایت قائم کی ہوئی ہے کہ منتخب ہونے کے بعد اپنے غیر ملکی دورے کیلئے بھارت کا ہی انتخاب کرتے ہیں اور یہی روایت دو مرتبہ منتخب ہونے والے وزیراعظم پرساد شرما اولی نے بھی برقرار رکھی ہوئی تھی تاہم جولائی 2024میں تیسری مرتبہ منتخب ہونے والے وزیراعظم پرساد شرما اولی نے ’’یو ٹرن‘‘لیتے ہوئے وزیراعظم کی حیثیت سے اپنے اولیں غیر ملکی دورے کیلئے روایت شکنی کرتے ہوئے بھارت کی بجائے چین کو ترجیح دی ہے۔ جبکہ اس سے قبل دو مرتبہ وزیراعظم منتخب ہونے پر انہوں نے بھارت کا ہی انتخاب کیا تھا ۔نیپالی وزیراعظم جو چار روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہو چکے ہیں جہاں وہ چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کیانگ سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔ نیپالی وزیراعظم پرساد شرما اولی نے ماضی میں اپنے دو طاقتور پڑوسیوں چین اور انڈیا کے درمیان تعلقات کا ایک اچھا توازن قائم کیا ہے لیکن نئی دہلی پر اپنے ملک کا تاریخی انحصار کم کرنے کی کوشش میں بیجنگ کی حمایت کی ہے۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے گذشتہ ہفتے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ’دونوں ممالک کے رہنما روایتی دوستی کو مزید گہرا کرنے، بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو وسعت دینے اور مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گےاور کئی اہم معاہدوں پر دستخط بھی ہونگے۔
کراچی سوشل میڈیا پر پولیس پر سخت تنقید اور گرفتار کوکین ڈیلر انمول عرف پنکی کی عدالت میں بغیر ہتھکڑی پیشی...
کراچیتفتیشی حکام کے مطابق ملزمہ نے تقریباً 12 سے 13 برس قبل معمولی نوعیت کی منشیات فروشی شروع کی۔ ملزمہ کی...
کراچی کوکین ڈیلر انمول عرف پنکی کی گرفتاری نے کی کارکردگی پر بھی کئی سوالات کھڑے کر دئیے ہیں۔ ملزمہ اتنے عرصے...
کراچی منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی طویل عرصے سے شہر کے پوش علاقوں میں آئس اور کوکین کی فراہمی میں ملوث رہی ،...
کراچی۔۔۔۔منشیات فروشی کا نیٹ ورک آپریٹ کرنے والی ملزمہ انمول عرف پنکی کی عدالت میں پیشی کے دوران ایس اوپی...
کراچی پاکستان کا آبنائے ہرمز کے بحران کے باعث روس سے تیل کی درآمدات بڑھانے کا فیصلہ، ماسکو میں پاکستان کے...
اسلام آباد مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل متاثر ہونے کے خدشات کے...
واشنگٹن امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے ایران جنگ پر اب تک 29ارب ڈالر خرچ ہو چکے ،مختلف اندازوں میں اصل لاگت 200 ارب...