اسلام آباد(فاروق اقدس/تجزیاتی جائزہ) ٹیکس، فراڈ /اسلحہ کیس ،بیٹے کی سزا معاف،صدر جوبائیڈن نے دستخط کر دیئے،ممکنہ سزا سے بچالیا، الیکشن سے قبل صدر بائیڈن نے بیٹے کی سزا میں تخفیف کیلئے صدارتی اختیار استعمال کرنے سے انکار کیا تھا ، ایک ایسے وقت میں جب امریکی صدر جوبائیڈن 20جنوری کو وائٹ ہائوس کو الوداع کہنے والے ہیں اور ان کے بیٹے جونیئر بائیڈن کو ممکنہ طور پر 16دسمبر کو ان پر عائد الزامات میں سزا سنائی جانے والی تھی صدر جوبائیڈن نے اپنے اقتدار کے آخری دنوں میں اپنے یبٹے کو معافی دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں اداروں کی وائٹ ہائوس سے جاری کئے جانے والے بیانات کی تفصیلات کے مطابق — امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے صدارتی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اپنے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو معاف کرکے قید کی ممکنہ سزا سے بچا لیا ہے۔یادرہے کہ امریکہ میں صدارتی الیکشن سے قبل جو بائیڈن نے وعدہ کیا تھا کہ وہ اپنے بیٹے ہنٹر بائیڈن کی سزا میں تخفیف کے لیے صدارتی اختیارات استعمال نہیں کریں گے۔ تاہم اس وعدے کے برخلاف ان کا یہ اقدام گزشتہ روز سامنے آیا ہے۔ہنٹر بائیڈن کو اسلحہ رکھنے سے متعلق وفاقی قوانین کی خلاف ورزی اور ٹیکسوں کی ادائیگی سے متعلق کیسوں میں ممکنہ طور پر جیل کی سزا ہو سکتی تھی۔ڈیموکریٹک صدر جو بائیڈن کا یہ اقدام ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب آئندہ دو ماہ میں وائٹ ہاؤس میں ری پبلکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ صدارت کے منصب پر فائز ہونے والے ہیں۔ہنٹر بائیڈن کو آئندہ دو ہفتوں میں اسلحہ رکھنے اور ٹیکسوں کے کیس میں سزا ہو سکتی تھی۔اس اقدام کے بعد صدر کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو اس طویل قانونی کارروائی سے نجات مل جائے گی جو ان کے خلاف جاری تھی۔ یہ سارے معاملات 2020 کے دسمبر کے مہینے میں سامنے آئے جب کہ اس سے ایک ماہ قبل نومبر 2020 میں جو بائیڈن نے صدارتی الیکشن میں کامیابی حاصل کی تھی۔رواں برس جون 2024 کے آغاز میں ڈیلاویئر کی ایک جیوری نے ہنٹر بائیڈن کو اسلحہ رکھنے سے متعلق وفاقی قوانین کی خلاف ورزی کی فردِ جرم میں عائد تمام تینوں الزامات میں قصور وار قرار دیا تھا۔ ہنٹر بائیڈن کو وفاقی لائسنس رکھنے والے گن ڈیلر سے غلط بیانی کرنے، اسلحے کی خریداری میں منشیات استعمال نہ کرنے کا غلط بیان دینے اور 11 روز تک غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے کا قصور وار قرار دیا گیا تھا۔اس فردِ جرم کے عائد ہونے کے تین دن بعد صدر بائیڈن نے کہا تھا کہ وہ اپنے بیٹے ہنٹر بائیڈن کی سزا میں تخفیف کے لیے صدارتی اختیارات کا استعمال نہیں کریں گے۔ بائیڈن سے گروپ آف سیون (جی سیون) کی سربراہ کانفرنس کے موقع پر سوال کیا گیا تھا کہ کیا وہ اپنے بیٹے کی سزا میں تخفیف کا ارادہ رکھتے ہیں۔ تو انہوں نے ایک لفظ ʼنہیںکہہ کر جواب دیا تھا۔ایک ماہ قبل پانچ نومبر کو الیکشن ہوئے جس میں ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے صدر منتخب ہوئے۔ ان انتخابات کے بعد آٹھ نومبر کو وائٹ ہاؤس کی ترجمان سے ایک بار پھر معافی کے لیے بائیڈن کے صدارتی اختیارات کے استعمال سے متعلق سوال کیا گیا جس پر انہوں نے کہا تھا کہ یہ سوال کئی بار پوچھا جا چکا ہے اور اس کا جواب ʼنہیں ہے۔اتوار کو بائیڈن کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "میں نے آج اپنے بیٹے کے معافی کی دستاویز پر دستخط کر دیے ہیں۔"انہوں نے کہا کہ اس قانونی کارروائی کے پیچھے سیاسی مقاصد تھے اور انہوں نے اس معاملے کو غیر شفاف قرار دیا۔جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ ہنٹر بائیڈن کو اس لیے نشانہ بنایا گیا کیوں کہ وہ ان کے بیٹے ہیں۔انہوں نے کہا کہ "مجھے امید ہے کہ امریکہ کے شہری یہ سمجھ سکیں گے کہ کیوں ایک باپ اور ایک صدر اس طرح کا فیصلہ کر سکتا ہے۔"جو بائیڈن نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے یہ فیصلہ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر ہی کیا ہے۔
اسلام آ باد مشترکہ مفادات کونسل کےاجلاس تاخیر سےکرانےپرآئین کی مسلسل خلاف ورزیوں کاانکشاف ہوا ہے۔ ایک سال...
اسلام آباد ممبر سندھ ارسا احسان الحق لغاری عہدے سے مستعفیوفاقی حکومت نے شفقت حسین کو انڈس ریور اٹھارٹی مین...
راولپنڈی پنجاب میں سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 22 مئی سے 23 اگست تک بند رہیں گے ،صوبائی وزیر تعلیم کی طرف سے...
نئی دہلی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی مشرق وسطیٰ میں جاری شدید کشیدگی اور بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتوں کے تناظر...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے خطے کی صورتحال کے تناظر میں شروع کی گئی کفایت شعاری مہم میں 13جون تک توسیع کردی...
کراچی برطانوی جریدے دی اکانومسٹ نے ایک خفیہ دستاویز کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے ایران کو ایسے جدید...
لاہوروزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا34واں اجلاس منعقد ہوا جس میں بڑے اہم فیصلے اور...
اسلام آباد امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں علاقائی حالات کے باوجود پاکستان اور چین نے پیر کے...