پشاور(ارشدعزیزملک )خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بشریٰ بی بی کے ساتھ اختلافات کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی میرے کردار سے مطمئن ہیں،میں نے انھیں گولیوں کی بوچھاڑ میں اسلام اباد سے نکالا ،حالانکہ گاڑی کے ٹائر پھٹ چکے تھے۔بشریٰ بی بی ہماری عزت ہیں ،انھیں گرفتارہونے کے لئے اکیلا نہیں چھوڑ سکتا تھا ۔اب شور مچانے والے تمام لیڈر بشریٰ بی بی کو تنہا چھوڑ کرفرار ہوگئے تھے ۔میں نے بشریٰ بی بی کوبڑی مشکل سے نکلا،پولیس کے ناکے توڑے اورٹائر بھی پھٹ چکے تھے ۔انھوں نے فوری طور پر کسی بڑے احتجاج کو خارج ازامکان قرر دیتے ہوئے کہا کہ فی الحال کسی احتجاج کا کوئی پروگرام نہیں،احتجاج کا حتمی فیصلہ عمران خان اور پارٹی نے کرنا ہے ۔روزنامہ جنگ سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے فور ی طورپر کسی احتجاج کو خارج ازامکان قراردیتے ہوئے کہا کہ میری اولین ترجیح اور ذمہ داری کارکنوں کی دیکھ بھال ہے ۔22کے قریب کارکن شہید ہوئے، ان کے ورثا کی مالی امداد کی جارہی ہے جبکہ زخمیوں کے لئے علاج معالجہ کا بندوبست کیا جارہا ہے ۔علی امین نے کہا کہ سیکڑوں کارکن گرفتا ر اورلاپتہ ہیں، ان کو تلاش کیاجارہا ہے جبکہ کارکنوں کی ضمانتوں کا بندوبست بھی کیا جارہا ہے ۔تمام کارکنوں کو قانونی امداد فراہم کی جائے گی ، کارکنوں کی گاڑیاں بھی پولیس کے قبضے میں ہیں، انھیں چھڑانے کا بندوبست کیا جارہا ہے ۔بشری ٰبی بی کے حوالےسے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میرا ان کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں بلکہ وہ میرے کردار سے خوش ہیں کیونکہ کئی لیڈر ان کو تنہا چھوڑ کر بھاگ گئے تھے ۔بشریٰ بی بی گرفتار ہوتیں تو ہماری بہت بے عزتی ہوتی کیونکہ وہ عمران خان کی اہلیہ ہیں اور ان کی حفاظت ہماری ذمہ داری تھی ۔بشریٰ بی بی ہماری عزت ہیں انھیں زبردستی گاڑی میں لانے کی خبریں بھی غلط ہیں۔بشریٰ بی بی عمران خان کی اہلیہ ہیں ان کے ساتھ کوئی زبردستی نہیں کرسکتا ۔ہر کوئی اپنا چورن بیچ رہا ہے ،کسی نے ان کے ساتھ زیادتی نہیں کی ۔ڈی چو ک اور سنگجانی کے تنازع کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا موقف تھا کہ عمران خان کوئی ویڈیو پیغام بھجوادیں تب قافلے رک جائیں گے لیکن کوئی ویڈیو پیغام نہیں آیا، اس لئے قافلوں کو ڈی چو ک ہی جانا تھا ،مجھے جوں ہی اندازہ ہوا کہ کوئی بڑا آپریشن شرو ع ہونے والا ہے میں نےفوری طورپر بشریٰ بی بی کو نکالنے کافیصلہ کیا ۔ اچانک براہ راست فائرنگ بھی شروع ہوگئی جس کے بعد ہمیں فوری نکلنا پڑا ۔لیکن سب سےآخر میں ہماری گاڑی نکلی جبکہ دیگر لو گ ہم سے پہلے ہی نکل چکے تھے ۔انھوں نے کہا کہ راستے میں ہمیں روکنے کی کوشش ہوئی لیکن میں نے گاڑی کو نہ روکنے کا فیصلہ کیا اور تمام رکاوٹیں توڑتے ہوئے آگے بڑھتے رہے حالانکہ فائر نگ بھی ہوتی رہی ۔انھوں نے مزید بتایا کہ گاڑی کے ٹائر پھٹ چکے تھے لیکن ہم نے گاڑی کو نہیں روکا اور گاڑی کو رمز پر چلاتے ہوئے خیبرپختونخوا کی حدود میں داخل ہوئے ۔ کے پی کی حدود میں گاڑیاں منگوائی گئیں۔انھوں نے کہاکہ بشریٰ بی بی پر کوئی پابندی نہیں جس سے وہ ملنا چاہتی ہیں اس سے ملتی ہیں، میں کسی کو ان کے ساتھ ملانہیں سکتا ۔آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے انھوں نے فوری کسی احتجاج کی کال کو خارج ازمکان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ابھی فوری طور پر کوئی احتجاج نہیں ہورہاتاہم حتمی فیصلہ عمران خان اور پارٹی نے کرنا ہے ۔مشال یوسفزئی کی برطرفی کے حوالے سے انھوں نے کہاکہ مشال ایک وقت میں حکومت اور بشریٰ بی بی کی ترجمان نہیں رہ سکتیں لہٰذا انھیں حکومتی عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے ۔ اب وہ صرف بی بی کی ترجمان ہیں ۔
اسلام آباد مصر ،ترکیہ ،رومانیہ ، ایران اور سعودی عرب کے پاکستان کے حق میں نغمے ،امریکہ اور ایران کے درمیان...
اسلام آ باد امریکہ ایران مذاکرات آج کو بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔سفارتی ذرائع کے مطا بق امریکہ ایران...
کراچی نپولین بونا پارٹ نے ایک مرتبہ کہا تھا کہ "کبھی اپنے دشمن کو اس وقت مت روکو جب وہ غلطی کر رہا ہو۔"شاید اس...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ ہو یا نہ ہو ہم جنگ جیت چکے ہیں، اگر ایران کے ساتھ...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ پاکستان کیلئے آج قابل فخر لمحہ،...
کراچی امریکی انٹیلی جنس نے دعویٰ کیا ہے کہ چین ایران کو دفاعی ہتھیار بھیجنے کی تیاری کررہاہے، جن میں ایئر...
کراچی ایران سے مذاکرات کیلئے پاکستان آئے امریکی وزیر خارجہ ڈی جے وینس کے خصوصی طیارے کے ساتھ میری لینڈ سے...
اسلام آباد نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ایران کے مرکزی بینک کے گورنر ڈاکٹر...