لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کا پہلا باضابطہ اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں پیرا دفاتر کے قیام، تعیناتی، قواعد وضوابط اور دیگر امور ،4 کمیٹیوں ایڈمنسٹریشن لا جسٹک کمیٹی، فنانس کمیٹی، لیگل کمیٹی اور ٹیکینکل کمیٹی کے قیام کی منظوری دی گئی۔وزیراعلیٰ نے پیرامیں تعیناتیاں، ہائرنگ کے لئے شفافیت اور میرٹ یقینی بنانے ، مانیٹرنگ کاموثر نظام وضع کرنے کی ہدایت کی ، پیرا کو3ماہ میں فنکشنل کرنے کا ٹارگٹ مقرر کیا، ہر تحصیل میں سب ڈویژنل انفورسٹمنٹ آفیسر، انویسٹی گیشن آفیسر، سینئر سارجنٹ اور سارجنٹ تعینات کرنے ،پیرا سٹاف کے ٹرانسفر اور ڈیپوٹیشن پالیسی انفورسمنٹ سٹیشن پر اپیل کے لئے ہیئرنگ آفیسر مقرر کرنے کی ،پرکیورمنٹ پلان اور ڈی جی پیرا کے اختیارات کے تعین، پیرا کی گاڑیوں، یونیفارم،کیپ کے کلر اور برانڈنگ کی منظوری دی گئی، پیرا کے آپریشن، پروسیجر، اینڈ ریگولیشن 2024کا جائزہ لینے کے لئے خصوصی کمیٹی قائم کی جائے گی،وزیراعلیٰ پنجاب نے متحدہ عرب امارات کے عوام کو53ویں قومی دن پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ متحدہ عرب امارات سے پاکستان کے تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔ امارات دنیا بھر میں جدت اور ترقی کی قابل تقلید مثال ہے ، آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان کا پورا ساتھ دیا ہے اقتصادی اورسفارتی حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ امارات پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے،دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ امارات کی مزید ترقی اور استحکام کے لیے دعا گو ہوں۔ وزیراعلیٰ نے دی نیشن کے ایڈیٹر سلمان مسعود کے والد گرامی مسعود احمد کے انتقال پر اہل خانہ سے تعزیت وہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
کراچی بلوچستان کے ضلع مستونگ میں واقع لک پاس ریڈار کی آپریشنل خدمات 13جولائی سے 8اگست 2026تک معطل کردی گئی ہیں۔...
اسلام آباد راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کیلئے رواں مالی سال کے بجٹ میں 17ارب 68کروڑ 82لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں...
صنعایمن کے حوثیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو سعودی عرب کے متعدد فضائی حملوں میں...
پشاورخیبر پختونخوا حکومت کے محکمہ اعلیٰ تعلیم نے پاک آسٹریا فاخو شُولے انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز اینڈ...
کراچیدنیا کے بڑے کنٹینر بردار جہازوں میں شمار ہونے والا ایم ایس سی ایریکا کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا، جسے...
کراچی سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ جنگ بندی عملی طور پر ختم ہو چکی ہے۔ مصدقہ اطلاعات ہیں کہ بھارت...
اسلام آباد آڈٹ انکشافات: محکمہ ڈاک میں 63ارب روپے کا بڑا مالیاتی تضاد سامنے آ گیا، بینک اکاؤنٹس کے غیر...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے نظام کو مزید شفاف، مؤثر اور مستحکم بنانے...