اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کا دیرینہ دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ،سعودی عرب کیساتھ متعدد شعبوں میں اشتراک جاری ہے،پاکستان اپنے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہشمند ہے۔ وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز اپنی زیر صدارت پاکستان اور سعودی عرب کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون اور سرمایہ کاری کی پیشرفت کے حوالے سے بلا ئے گئے جائزہ اجلاس کے دوران کیا۔ وزیراعظم نےدونوں ممالک کے مابین جاری مختلف منصوبوں کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم کو نومبر میں منعقدہ پاکستان سعودی عرب جوائنٹ ٹاسک فورس کے دوسرے اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی ۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ قلیل عرصے میں دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے 34 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے، 7 کو معاہدوں کی شکل دی جا چکی جن کی مالیت 560 ملین ڈالرہے۔ اجلاس میں نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے قومی کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز احمد اور اعلیٰ سرکاری افسران شریک تھے۔
کراچی بھارت میں 4 سال بعد پٹرول کی قیمتوں میں صرف 3 روپے اضافہ، انڈیا میں پیٹرول 284 روپے، پاکستان میں 414.78 روپے...
اسلام آباد 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں میں اہم پیشرفت، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی...
اسلام آبادسینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ سیاسی معاملات سیاسی انداز میں حل کرنے چاہیئں ،احتجاج،لانگ مارچ...
اسلام آ باد نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےآبنائے ہرمز کی امریکی ناکہ بندی میں امریکی تحویل میں...
اسلام آباد پاکستان میں سکول نہ جانیوالے بچوں کے اعدادوشمار قومی اسمبلی میں پیش کر دیے گئے ۔وفاقی وزیر تعلیم...
کراچی بھارتی صدارت میں دوسرابرکس اجلاس بھی مشترکہ اعلامیہ کے بغیر ختم،ایران امارات اختلافات سے برکس میں...
کراچی امریکی جریرے کا کہنا ہےچین میں ٹرمپ کو واضح پیغام ملا کہ عالمی طاقت کا مرکز مشرق کی طرف منتقل ہو چکا...
بیجنگ ٹرمپ چین سے بڑے نتائج کے بغیر واپس، تعلقات میں وقتی استحکام کے آثار ،ٹرمپ کاتائیوان کو اسلحہ دینے پر...