قرآن کریم کی تعلیمات سمجھے بغیر اقامت دین کا تصور محال، حمیرا طارق

03 دسمبر ، 2024

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا ہے کہ قرآن کریم کی تعلیمات کو سمجھے بغیر اقامت دین کاتصور محال ہے۔ جماعت اسلامی حلقہ خواتین کو معاشرے کی ہر طبقہ فکر کی خواتین تک جماعت اسلامی کی دعوت کو لے کر جا نا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی حلقہ خواتین شمالی پنجاب کے جائزہ اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ پنجاب کی ناظمہ ثمینہ احسان نے کہا کہ ہماری دعوت کا سب سے اہم ہدف نوجوان اور استاد ہیں۔