ای ایس ٹی عربی اساتذہ کی1365آسامیاں خالی

03 دسمبر ، 2024

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) محکمہ تعلیم پنجاب کےصوبہ بھر میں مختلف سکولوں میں ای ایس ٹی عریبک اساتذہ کی1365آسامیاں خالی ہیں جن میں سے61ضلع راولپنڈی کی آسامیاں ہیں۔ مڈل، ہائی اور ہائر سکینڈری سکولوں میں خالی آسامیوں میں خواتین اور مرد اساتذہ دونوں شامل ہیں۔