نومبر میں ٹریفک حادثات ، 7افراد جاں بحق ہوئے، سٹی ٹریفک پولیس

03 دسمبر ، 2024

راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر)گزشتہ ماہ کی نسبت نومبر میں کم مہلک حاثات ہوئے۔گزشتہ ماہسٹی ایریا میں 5 اوردیہی ایریا میں2مہلک حادثات ہوئے جبکہ اکتوبر میں راولپنڈی میں 10مہلک حادثات ہوئے تھے جن میں 11قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا تھا۔نومبر میں 7مہلک حادثات میں 7 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں ۔ 20 غیر مہلک حادثات بھی ہوئے جن میں 23افراد زخمی ہوئے جبکہ اکتوبر میں 22غیر مہلک حادثات میں 27افراد زخمی ہوئے تھے۔