اراضی تنازع پر جھگڑے، دو افراد زخمی

03 دسمبر ، 2024

کلر سیداں(نمائندہ جنگ) اراضی تنازع پر جھگڑوں میں دو افراد زخمی ہو گئے۔مناظر حسین نے مقدمہ درج کروایا کہ اپنی زمین پر ہل چلوا رہا تھا کہ اسی دوران بختاور حسین آ گیا اور کہا کہ تم نے حد بندی پر ہل کیوں چلوایا ہے جس کے ساتھ ہی اس نے کلہاڑی کے وار کئے کیا جس سے میں زخمی ہو گیا۔ دوسرے واقعہ میں محمد ظفیر نے مقدمہ درج کروایاکہ میں اپنی زمین پر ہل چلوا رہا تھا کہ اسی دوران محمد شکیل ،لطیف ،رفیق،عتیق بھی آ گئے اور مجھ سے جھگڑا شروع کر دیا ۔شکیل نے مکا ماراجو میری ناک پر لگا ۔ دیگر نے مجھے زمین پر گرا کرلاتوں مکوں سے تشدد کا نشانہ بنایا ۔