خصوصی افراد کو سہولیات دی جائیں‘ ڈس ایبلڈ فائونڈیشن

03 دسمبر ، 2024

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین پاکستان ڈس ایبلڈ فائونڈیشن شاہد میمن نے اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق خصوصی افراد کو ڈیوٹی فری گاڑیوں‘ موٹر سائیکلز اور موبائل فونز کی درآمد میں سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا ہے۔ وہ پیر کو عالمی یوم معذور کے موقع پر نیشنل پریس کلب میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے اپیل کی کہ فضائی سفر‘ ریلوے اور پبلک ٹرانسپورٹ سمیت بینکنگ سہولیات میں خصوصی افراد کو رعایت دی جائے۔ پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ اورنیشنل پریس کلب کی جنرل سیکرٹری نیئر علی نے کہا کہ خصوصی افراد کے مسائل کے حل کیلئے وزارت خزانہ حکام سے بات چیت جاری ہے۔