اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں میں اسلام آباد کے بنیادی صحت مراکز (بی ایچ یوز) اور دیہی صحت مراکز (آر ایچ سیز) میں ٹیلی میڈیسن سروسز کے آغاز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ٹیلی میڈیسن سروسز مریضوں کو دور دراز علاقوں سے بہترین ڈاکٹروں سے مشورہ کرنے کی سہولت فراہم کرے گی۔چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ بی ایچ یوز میں ٹیلی میڈیسن سروسز کے آغاز کے لئے اخراجات کا تخمینہ لگایا جائے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ابتدائی طور پر ٹیلی میڈیسن سروسز کو چند بی ایچ یوز میں چھ ماہ کے لئے ایک پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر متعارف کروایا جائے گا۔ دریں اثناءچیئرمین سی ڈی اےکی زیر صدارت جیؤ سپیشل لینڈ سروے اور تجاوزات کے مسائل کے حوالے سے بھی اجلاس ہوا۔ انہوں نے لینڈ کے استعمال اور شہری ترقی کی مسلسل نگرانی کے لئے ڈرونز کے ذریعے بہتر مانیٹرنگ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد نے7چوری شدہ گاڑیاں برآمد کر کے متعلقہ تھانوں کے...
راولپنڈی، چکوال تھانہ دھمیال کے علاقہ میں 46سالہ شخص کو قتل کر دیا گیا، گرجا روڈ پر لکھن موڑ کے قریب جھگڑے کے...
راولپنڈی خنجر کے وار سے شہری کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے...
راولپنڈی،گوجر خان راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں 2مبینہ پولیس مقابلوں میں 2ملزمان ہلاک اورایک کانسٹیبل زخمی...
اسلام آباد پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزبیشن انڈسٹری کے بانی چیئرمین خورشید برلاس نے کولمبو سری لنکا میں...
راولپنڈی ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی و سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر سے...
اسلام آباد آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس فیڈرل نے اپنے مطالبات کی حمایت میں جمعرات کو وزارت خزانہ کیو...
راولپنڈی راولپنڈی میں19سال زیر تعمیر4سو بستروں کے منصوبہ مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر ہسپتال کو چلڈرن ہسپتال کے...