جڑواں شہروں میں ڈینگی کے 8 مریض رپورٹ

03 دسمبر ، 2024

راولپنڈی، اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے، خصوصی نامہ نگار)گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے7 کنفرم مریضوں کے باعث اب تک کنفرم مریضوں کی تعداد6550ہوگئی۔45 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔ دریں اثناءاسلام آباد میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صرف ایک ڈینگی کیس رپورٹ ہوا۔ رواں سیزن اسلام آباد میں مجموعی طور پر 3ہزار 944 کیس رپورٹ ہوئے۔