ویگن کھائی میں جا گری ، تین خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق

03 دسمبر ، 2024

پنڈدادنخان (نامہ نگار) علاقہ جھنگڑآڑہ بشارت جانے والی سڑک پر پہاڑی علاقہ میں مسافروں سے بھری ویگن گہری کھائی میں جا گری جس سے تین خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے ۔ حادثے میں جان بحق دو افراد کی لاشیں تلاش کر لی گئیں ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق 12 سے زائد مسافر زخمی ہوئےجن میں سے 6 زخمیوں کو دھریالہ جالپ کے پرائیویٹ ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 فائر وہیکل سمیت ٹیمیں جائے حادثہ پر امدادی کاروائیوں میں مصروف تھیں۔