اختیارات سے تجاوز کا الزام ،سب انسپکٹر معطل

03 دسمبر ، 2024

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) ایس ایس پی انویسٹی گیشن ارسلان شاہ زیب نے تھانہ کورال کے مقدمہ کے تفتیشی سب انسپکٹر سیف اللہ کو معطل کر دیا ۔ایس ایس پی کے دستخطوں سے جاری حکم کے مطابق تفتیشی افسر کو معطل کر کے انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔ ساڑھے 5 کروڑ روپے خیانت مجرمانہ کے تفتیشی پر اختیارات سے تجاوز کا الزام ہے۔