جعلی خبروں کا مقابلہ کرنے کیلئے مؤثر حکمت عملی پر تجاویز دی جائیں،بیرسٹر دانیال چوہدری

03 دسمبر ، 2024

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری اور ینگ پارلیمنٹرینز فورم (وائی پی ایف) کی صدر سیدہ نوشین افتخار کی قیادت میں وفد نے سندھ اسمبلی کا دورہ کیا اور اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ سے ملاقات کی۔ دورے کے دوران بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ وائی پی ایف نوجوانوں کے مسائل کے حل کے لئے مؤثر پلیٹ فارم ہے ۔ انہوں نے وفد سے درخواست کی کہ وہ جعلی خبروں کا مقابلہ کرنے کے لئے مؤثر حکمت عملی پر اپنی تجاویز پیش کریں۔ وائی پی ایف کی صدر سیدہ نوشین افتخار نے کہا کہ فورم کا مقصد نوجوان پارلیمنٹرینز کو بااختیار بنانا اور سماجی و قانونی مسائل میں ان کے کردار کو مزید مستحکم کرنا ہے۔ بعد ازاں، وفد نے شعور فاؤنڈیشن فار ایجوکیشن اینڈ اویئرنس کے اجلاس میں شرکت کی۔