پولیس ملازمین کی ترقی کیلئے پروموشن بورڈ کااجلاس آج ہوگا

03 دسمبر ، 2024

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی ریجن میں اے ایس آئی سے سب انسپکٹر اور ہیڈکانسٹیبل سے اے ایس آئی کے عہدے پرترقی کے لئے پروموشن بورڈ کااجلاس آج ہوگا۔آرپی اوراولپنڈی بابر سرفرازالپا ڈیپارٹمنٹل پروموشن بورڈ کے چئیرمین جب کہ ارکان میں سی پی او راولپنڈی ،جہلم ،اٹک ،چکوال اور مری کے ڈی پی اوزشامل ہیں۔