اسلام آباد( رپورٹ:،رانا مسعود حسین) عدالت عظمیٰ کے آئینی بینچ نےآڈیولیکس کمیشن کیس میں اٹارنی جنرل کی حکومت سے ہدایات لینے کی استدعا منظور کرلی جبکہ قیدیوں کو یکساں سہولیات دینے سے متعلق درخواست کوناقابل سماعت قرار دے دیا ،دوسری جانب جسٹس عالیہ نیلم کی بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تقرری سے متعلق مقدمہ کی سماعت کے دوران جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال خان مندوخیل کی جانب سے اس مقدمہ کی سماعت سے معذرت کی بناء پر اس مقدمہ کی حد تک آئینی بینچ ٹوٹ گیا ، سینئر جج،جسٹس امین الدین کی سربراہی میں جسٹس جمال خان مندوخیل،جسٹس محمد علی مظہر،جسٹس سید حسن اظہر رضوی،جسٹس مسرت ہلالی اورجسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل چھ رکنی آئینی بینچ نے آڈیولیکس کمیشن کیس کی سماعت کی تو یڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہاکہ سوال یہ ہے حکومت آڈیوز کی انکوائری چاہتی ہے یا نہیں؟ معاملہ کابینہ کے سامنے پیش کیا جانا تھا،لیکن اسلام آباد میں حالیہ امن و امان کی صورتحال کے باعث پیش نہیں ہوسکا ،آئندہ کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائیگا، اور آئندہ سماعت پر کابینہ کے فیصلے سے اس عدالت کو آگاہ کیا جائے گا، کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی گئی۔عدالت نے جیلوں میں بند قیدیوں کو یکساں سہولیات دینے سے متعلق مقدمہ کی سماعت کی تو جسٹس جمال مندوخیل نے سوال اٹھایا کہ کیا قیدیوں کی سہولیات کا جائزہ لینا سپریم کورٹ کا کام ہے؟اگر آپ کوجیل قوانین پر اعتراض ہے تو متعلقہ صوبائی حکومت یا ہائیکورٹ سے رجوع کریں، عدالت نے درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے خارج کردی ، عدالت نے جسٹس عالیہ نیلم کی بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تقرری سے متعلق مقدمہ کی سماعت کی تو جسٹس امین الدین اور جسٹس جمال مندوخیل نے کیس سننے سے معذرت کرلی۔
اسلام آباد پاکستان ویٹرنری میڈیکل کونسل میں مبینہ قواعد و ضوابط کے برعکس نئی آسامیوں کی تخلیق پر سابق...
کراچی ویٹول نے پاکستان میں بنکرنگ آپریشنز کیلئے دو بڑے بنکرنگ بارجز تعینات کر دیے، گوادر میں پہلی کامیاب...
اسلام آباد وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بنگلہ دیش میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے...
اسلام آباد آڈٹ حکام نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کی انتظامیہ نے جولائی 2022 سے جون...
اسلام آباد راولپنڈی اسلام آباد سمیت پنجاب ، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج...
اسلام آباد چیف ایگزیکٹیو آئیسکو انجینیر چوہدری خالد محمود نے شہریوں سے کہا ہے کہ شدید بارش اور آندھی کے...
اسلام آباد وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ادارے پاکستان کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کی گریڈ 20کی افسر...
اسلام آباد چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے بلوچستان میں نئے اضلاع اور...