رحیم یار خان میں کھاد ، شوگر اور ایتھنال فیکٹریوں سےزیر زمین پانی آلودہ

03 دسمبر ، 2024

اسلام آباد ( رپورٹ حنیف خالد)ضلع رحیم یار خان میں 2کھاد فیکٹریوں، 5شوگر ملوں اور 2 ایتھنال فیکٹریوں نے پورے ضلع میں زہر آلود پانی چھوٹے نالوں(water channels) میں پھینکنا شروع کر دیا ہے جس سے ضلع کے لوگوں کی صحت اور مال مویشی متاثر ہونے لگے۔ دوکھاد فیکٹریاں زیرزمین پانی کو زہر آلود کر رہی ہیں جس کی وجہ سے زیرِزمین پانی کا ذائقہ بھی تبدیل ہو گیاہے۔منٹھار کے قریب 2 ایتھنال فیکٹریوں سے زیرِزمین پانی زہر آلود ہ ہو رہا ہے اور ان سے خارج ہونے والا پانی انتہائی خطرناک ہے جن کے باعث ہزاروں لوگوں نے منٹھار کی نزدیکی آبادیوں سے نقل مکانی شروع کر دی ہے ۔محمد الیاس سمیت دیگر شہریوں کے مطابق چند سال پہلے آبادی کے لوگ زیرِ زمین پانی پینے اور زراعت کے لئے استعمال کرتے تھے لیکن اب یہ پانی پینے کے قابل بھی نہیں رہا۔