اسلام آباد (ساجد چوہدری) پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے) کے گریڈ 18 کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن عبدالوحید میمن سے دفتری امور میں مبینہ غفلت برتنے پر 3روز میں وضاحت طلب کر لی گئی ، عبدالوحید میمن کا دو ماہ سے دفتری امور کی انجام دہی میں رویہ غیر ذمہ دارانہ و غیر پیشہ وارانہ پایا گیا ۔ سیکرٹری پی ایس کیو سی اے اے کے رند کی جانب سے جاری لیٹر میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن عبدالوحید میمن کا رویہ دفتری امور کی انجام دہی میں گزشتہ دو ماہ میں غیر ذمہ دارانہ اور غیر پیشہ وارانہ پایا گیا ، دو اہم کیسز بھجوائے گئے ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن کی جانب سے منیر احمد سے متعلق فائل اکتوبر میں بھیجی گئی جو ایک ماہ کی تاخیر سے واپس آئی جبکہ محمد عمر فاروق پی ایس کیو سی اے ملتان کے حوالے سے فائل سابق سیکرٹری پی ایس کیو سی اے نے جولائی میں بھیجی تھی جو ابھی تک وہیں پڑی ہے۔ لیٹر میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن عبدالوحید میمن کو تین روز میں وضاحت کرنے کی ہدایت کی گئی اور کہا گیا کہ تحریری جواب نہ ملنے کی صورت میں تادیبی کارروائی کی جائے گی۔
اسلام آباد وفاقی سیکرٹری وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس کیپٹن محمد محمود نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ...
اسلام آباد محمد میڈیکل کالج، میرپورخاص میں ہراسانی کے الزامات اور ایک قیمتی جان کے ضیاع سے متعلق حالیہ...
اسلام آباد رواں سال 31 ما رچ تک 62 ہزار سے زا ئد ٗشکا یات مو صول ہو چکی ہیں ،وفاقی محتسب نے اپنے ادارے کے افسردں...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کو سید پور میں مقامی آبادی کی بیدخلی اور انکے مکانات کو مسمار...
اسلام آ باد پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ اسلام آباد مذاکرات ایک تقریب نہیں بلکہ ایک...
اسلام آباد وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کو گنا کاشتکار کو 99.85 فیصد ادائیگی کی آل ٹائم ریکارڈ رپورٹ...
اسلام آبادسپریم کورٹ نے جائیداد کا ایک حصہ دوسری بیوی اور بچوں کے نام منتقل کروانے کی پاداش میں سگے باپ کو...
اسلام آباد پاکستان میں وِسل بلور پروٹیکشن کی اہم قانون سازی میں مسلسل تاخیر، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا...