وفاقی بیورو کریسی تقرر و تبادلے:ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات مبشر توقیر شاہ تبدیل

03 دسمبر ، 2024

اسلام اآ باد ( رانا غلام قادر)وفاقی بیوروکریٹس کے تقرر و تبادلوں اور ریٹائرمنٹس کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ مختلف نوٹیفکیشنز کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری وزارتِ اطلاعات مبشر توقیر شاہ کا تبادلہ کر کے اُنہیں ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل، انفارمیشن سروس اکیڈمی، تقرر کے منتظر کاشف زمان پریس رجسٹرار، وزارتِ اطلاعات اور پریس رجسٹرار، وزارتِ اطلاعات کنول افتخار کو ڈائریکٹر جنرل، پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ، اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے جبکہ سندھ حکومت میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، گریڈ 19 کے زین العابدین انصاری کا تبادلہ منسوخ کیا گیا ہے، اُنہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی،طوحہ حسین بگٹی ،اشفاق گھمن ،افتخار گیلانی اور محمد اقبال 2025میں ریٹائر ہوجائینگے ۔ دریں اثناء سیکریٹریٹ گروپ سے تعلق رکھنے والے جن افسران کی ریٹائرمنٹس کے نوٹیفکیشن جاری کئے گئے ہیں اُن کی تفصیلات کے مطابق سینئر ممبر، فیڈرل لینڈ کمیشن طوحہ حسین بگٹی 31 جولائی 2025، سینئر جوائنٹ سیکریٹری وزارتِ ہاؤسنگ اشفاق گھمن 31 اگست 2025، گریڈ 21 کے او ایس ڈی افتخار الحسن گیلانی 30 ستمبر 2025، ڈی جی،ڈائریکٹوریٹ جنرل آف بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز سکندر مسعود 24 اکتوبر 2025، جوائنٹ سیکرٹری ہوابازی ڈویژن اقبال آصف 12 اکتوبر 2025، جوائنٹ سیکرٹری وزارتِ دفاع ارشد محمود 28 اگست 2025، جوائنٹ سیکرٹری خزانہ ڈویژن ممتاز حسین شاہ 7 اگست 2025، ڈائریکٹر جنرل، فیڈرل پبلک سروس کمیشن آصف علی علوی 14جولائی 2025، جوائنٹ سیکرٹری وزارتِ موسمیاتی تبدیلی محمد جمیل 3 اکتوبر 2025 اور جوائنٹ سیکرٹری وزارتِ قومی صحت محمد اقبال 4 دسمبر 2025 کو ریٹائر ہوں گے، افسران سرکاری ملازمت کی مدت 60 برس کی تکمیل پر ریٹائر ہو رہے ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں