اسلام آباد (محمد صالح ظافر ،خصوصی تجزیہ نگار)اپنی آخری کال کے حسرتناک انجام کے بعد بانی تحریک نے بادی النظر میں ہتھیار ڈال کر پارلیمنٹ کا رخ کر لیا ہے،نو ماہ کی لگاتار ناکامیوں کے بعد آٹھ فروری کا مینڈیٹ تسلیم کر لیا،تحریک انصاف کی قیادت نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے رجوع کر لیا،تحریک انصاف سے معاملہ کرنے میں پاکستان مسلم لیگ نون اور پاکستان پیپلز پارٹی ہم آہنگ ہوگی ،دیکھنا ہوگا اس ہفتے بشریٰ بی بی سے ملاقات کے بعد بانی کس حال میں ہونگے ،مذاکرات پارلیمنٹ میں ہونگے جو طویل نہیں ہونگے،انکے سامنے "آپشن" رکھے جائیں گے شرائط شامل نہیں ہو سکیں گی ،چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان تبصرے کے لئے دستیاب نہیں ہوئے،تحریک انصاف کے بانی نے اپنی آخری کال کے حسرتناک انجام کے بعد پہلی مرتبہ ہتھیار ڈال دیئے ہیں اور اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کی امید مکمل طور پر ختم ہونے کے بعد پارلیمنٹ کا رخ کرلیا ہے انہیں یہ راہ دیکھنے کے لئے نو ماہ کی مسلسل ناکامیوں کا سامنا رہا ہے اس طرح پیر کو پہلی مرتبہ انہوں نے آٹھ فروری کا مینڈیٹ تسلیم کرتے ہوئے پارلیمنٹ کو اپنی امیدوں کا مرکز بنالیا ہے ’’جنگ‘‘ کو پتہ چلا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت نے پارلیمنٹ میں حکمران اتحاد کے بعض رہنمائوں سے رابطے کئے ہیں اور اپنے نئے لائحہ عمل پر ان سے بات چیت کا عندیہ دیا ہے۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر سردارایاز صادق جو روس کے اہم دورے کے بعد وطن واپس پہنچ رہے ہیں تحریک انصاف کے ایک اہم عہدیدار نے ان سے رابطہ قائم کیا ہے جنہوں نے فی الوقت حوصلہ افزا جواب نہیں دیا وہ ہفتہ رواں میں حکومتی رہنمائوں کو تحریک انصاف کی معروضات سے آگاہ کرینگے۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ حکمران اتحاد تحریک انصاف سے مذاکرات کا ڈ ول ڈالنے سے قبل بعض شرائط کی پابندیاں منوائے گا۔ ان میں اولین شرط یہ ہوگی کہ وہ اداروں کے بارے میں اپنی بدزبانی کو فوری طور پر روکیں گے اور کسی بھی سطح کی بات چیت کو غلط معنی پہنا کر اس سے سیاسی مقاصد حاصل کر نے کی کوشش نہیں کی جائے گی۔ دوسری جانب سینیٹ میں جہاں تحریک انصاف رسمی طور پر ایک جماعت کے طور پر مو جود ہے اس کے سرکردہ ارکان چیئرمین سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے رابطہ کررہے ہیں جو رابطوں کے لئے تحریک انصاف کی مدد کرنے کے لئے آمادہ ہونگے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نو ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کے درمیان کچھ معاملات پر اختلاف ر ائے پایا جاتا ہے تاہم تحریک انصاف کے ساتھ معاملہ کرنے میں وہ بیک آواز ہونگے اور باہمی مشاورت سے آئندہ قدم اٹھائیں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریک انصاف کے بانی سخت صدمے کی کیفیت میں مبتلا ہیں انہوں نے اپنے رہنمائوں سے پارلیمانی ایوانوں کے اجلاس طلب کرنے اور حکومت کے ساتھ معاملات طے کرنے میں تاخیر سے کام نہ لینے کی ہدایت کی ہے انہیں اندیشہ ہے کہ جیل میں ان کی مشکلات آئندہ دنوں میں نہ صرف بڑھیں گی بلکہ سزائوں کا دائرہ بھی وسیع ہوگا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریک انصاف کے بانی کا حقیقی لائحہ عمل اختتام ہفتہ اس وقت سامنے آئے گا جب انہیں بشریٰ بی بی سے مل کر حالات سے آگاہی کا موقع ملے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے بانی ٹوٹے نہیں تاہم و ہ مضمحل ہوگئے ہیں بشریٰ بی بی کا عنصر جب مشاورت میں شامل ہوگا تو یہ معلوم ہوسکے گا کہ وہ سنبھل پائیں گے یا ان کی ٹانگیں پورے طور پر کپکپاجائیں گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ا ن کی تحریک انصاف سے مذاکرات ہوئے تو اس میں طوالت اختیار نہیں کی جائے گی اب اس کے بانی کے سامنے آپشنز رکھے جائیں گے جنہیں فوری طور پر منظور یا مسترد کرنے کے لئے جواب دینا ہوگا یہ پورا عمل دنوں میں مکمل کیا جائے گا اس کے لئے ہفتوں کی مہلت بھی دستیاب نہیں ہوگی۔ اس صورتحال پر تحریک انصاف کے چیئرمین رکن قومی اسمبلی بیرسٹر گوہر علی خان سے پیر کی شب رابطے کی کوشش کی گئی تو وہ دستیاب نہیں تھے جنہوں نےدن میں اڈیالہ جیل جاکر اپنی جماعت کے بانی سے ملاقات کی تھی۔
اسلام اباد امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نےمنصورہ سے جاری ایک ویڈیو پیغام میں امریکہ-اسرائیل...
اسلام آ باد لاہور کے عازمین حج کیلئے اہم خبر ہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے لاہور کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل...
کراچی ٹرمپ جنگ بندی پر اسرائیل میں شدید ردعمل، ایران کو اسٹریٹجک برتری قرار، اسرائیلی اپوزیشن نے جنگ بندی کو...
اسلام آباد وفاقی دارالحکومت میں دو مقامی تعطیلات کے دوران مارگلہ ٹریلز بند رہیں گی جبکہ موٹر سائیکل کی...
اسلا آبادوفاقی آئینی عدالت کی پرنسپل سیٹ اسلام آباد کی حد تک ،آج کوئی عدالتی کارروائی نہیں ہوگی تاہم...
اسلام آباد وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی آج چھٹی کا اعلان کر دیا...
اسلام آ باد وزارت مذہبی امور نے ڈی جی حج جدہ کیلئے سمری منظوری کیلئے وزیر اعظم کو بھیج دی ہے۔ ذرائع کے مطابق...
اسلام آ باد، راولپنڈی کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزارتوں اور محکموں کے دفاتر کیلئے دو روز آج اور کل کی تعطیل کا...