اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزائے موت پانیوالے پاک بحریہ کے 5افسران کے وکیل کو 9 دسمبر کو مجرمان کی انکوائری رپورٹ کے ریکارڈ تک رسائی دینے کا حکم دیدیا، جسٹس بابر ستار نے کہا ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی موجودگی میں وکیل کو متعلقہ رپورٹ تک رسائی دی جائے انکوائری کی بنیاد پر سفارشات فراہم نہ کریں ، درخواست گزار وکیل کرنل (ر) انعام الرحیم ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل ، بحریہ کے حکام اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے، بحریہ حکام نے کہا ہم نے ٹرائل کے دوران متعلقہ دستاویزات فراہم کردی تھیں بورڈ آف انکوائری رپورٹ قومی سلامتی متعلق ہے مکمل فراہم نہیں کر سکتے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا ملزمان سے متعلقہ ریکارڈ کے حصے تک رسائی دے سکتے ہیں نیول ہیڈ کوارٹرز میں ریکارڈ موجود ہے یہ وہاں آکر ریکارڈ دیکھ لیں، عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایت کی آپ یقینی بنائینگے کہ انکو متعلقہ دستاویزات تک رسائی دی گئی ہے نوٹس لینے کیلئے مناسب وقت دیا جائے ایک تو انکوائری کی ہو گی اور دوسرا اسکی بنیاد پر سفارشات ہونگی انکوائری کی بنیاد پر سفارشات آپ فراہم نہ کریں، جسٹس بابر ستار نے استفسار کیا اگر وہ آپکی موجودگی میں انکوائری رپورٹ دیکھ لیں تو اس میں کیا مضائقہ ہے اس پربحریہ کے حکام نے کہا قومی سلامتی متعلق دستاویزات نہیں دکھا سکتے ، مجرموں سے متعلقہ ریکارڈ دکھا سکتے ہیں عدالت نے کہا فاضل وکیل کو 9 دسمبر کو صبح 10 بجے انکوائری رپورٹ کے متعلقہ ریکارڈ تک رسائی دی جائے۔
کراچی پنجاب سے کراچی والوں کے لیے فلم’’ سائیکو‘‘ کا تحفہ لایا ہوں،روایتی گانوں اور ساڑھی والی فلم بھی بنا...
کراچی صنم سعید کی کانز فلم فیسٹیول میں شرکت، سفید مور سے متاثر لباس توجہ کا مرکز بن گیا۔پاکستانی اداکارہ نے...
کراچی ”زومبیڈ“ نے شاپنگ مال میں سنسنی پھیلادی ۔ جیو فلمز اور فلم والا کی نئی فلم کی شاندار پروموشن، فہد...
اسلام آباد ایس ای سی پی نے نان لسٹڈ کمپنیوں کے شیئر سرٹیفکیٹس کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کرنا شروع کر دیا ، اس...
کراچیاسرائیل کی جانب سے گزشتہ برس ایران جنگ سے قبل بھی عراق میں ایک خفیہ فوجی اڈا قائم کیے جانے کا انکشاف ہوا...
کابلطالبان رجیم کی ناقص پالیسیوں سے افغان تاجرشدید متاثر،ہزاروں ٹن اجناس خراب طالبان رجیم کی شدت پسندی اور...
کوئٹہبلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری اور چار سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی،تفصیلات کے مطابق حکومتِ...
کراچی دبئی میں مائیکل جیکسن کا وائرل ڈرون شو جعلی نکلا، ویڈیو AI سے تیار شدہ قرار، برج خلیفہ کے قریب مائیکل...