اسلام آباد(جنگ رپورٹر)چیف جسٹس پاکستان، جسٹس یحیٰ آفریدی نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر تمام اقسام کی ضمانت کی درخواستیں دائر ہونے کے بعد جلد از جلد انہیں طے کرنے اورعبوری درخواستوں اور حکم امتناع کے معاملات سے متعلق مقدمات کی چیمبر سماعت کو بحال کرنے پر اتفاق کیا ہے، سوموار کے روز جاری سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں محمد رئوف عطا ء نے جنرل سیکرٹری سلمان منصور کے ہمراہ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس سے ملاقات کے دوران انہیں انصاف کی موثر فراہمی کو یقینی بنانے میں قانونی برادری کو درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا ہے ،جس پر چیف جسٹس نے ان کی اپیل کو کو قبول کرتے ہوئے تما م اقسام کی ضمانت کی درخواستیں دائر کرنے کے فورا بعد جلد طے کرنے پر اتفاق کیا جبکہ عبوری درخواستوں اورحکم امتناع کے معاملات کے حوالہ سے بھی مقدمات کی چیمبر سماعت بحال کرنے کی درخواست بھی منظور کرلی ،اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے عندیہ دیاہے کہ سپریم کورٹ کے نامزد کردہ جج سارا ہفتہ ہی چیمبر میں مقدمات کی سماعت بھی کریں گے، چیف جسٹس نے سپریم کورٹ بار کی لیڈر شپ کی استدعا پر اس عمل کو مزید تیز کرنے کے لیے ججوں کی تعداد بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ،چیف جسٹس نے ان کی اس درخواست کو بھی منظور کیا کہ ویڈیو لنک سے متعلق تمام درخواستوں کو متعلقہ رجسٹریوں میں کیس کی سماعت کے دن ہی زیر غور لایا جائے گا
اسلام آباد پاکستان فلور ملز ایسوسی اییشن کے چیئرمین پنجاب ریاض اللہ خان کی صدارت میں ایک سو سے زائد فلور...
اسلام آباد منظور شدہ فنانس ایکٹ 2026-27 کے تحت غیر منقولہ جائیداد کی خرید و فروخت پر ایڈوانس ٹیکس کی شرحوں میں...
پشاورلکی مروت میں فائرنگ سے 5افرا د جاں بحق ہو گئےلکی مروت میں وانڈہ حاجی گل کے قریب سابقہ دشمنی کی بنا پر...
اسلام آباد پاکستانی میڈیکل گریجویٹس نے عالمی سطح پر ایک اور اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے رواں سال امریکہ کے...
راولپنڈی نے ملک بھر کے ایئرپورٹس پرتین برسوں میں سخت سکروٹنی کے دوران 39 ہزار 786 مسافروں کو آف لوڈ کیاگیا۔...
اسلام آباد ڈاکٹر مصدق ملک کامون سون سیزن سے قبل موسمیاتی تیاریوں اور ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات پر زور دیتے...
کراچی تجزیہ کاروں ڈاکٹر قمر چیمہ، مظہر عباس ، عمر چیمہ اور فخر درانی نے کہا ہے کہ ایران کو ٹرمپ کے بیانات پر...
لاہور امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے خبردار کیا کہ ملک میں لسانی گروہ دوبارہ سر اٹھا رہے ہیں،...