اسلام آباد (عاطف شیرازی ) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ روکنے کی راہ میں آئی ایم ایف پروگرام آڑے آگیا،حکومتی ذرائع کا کہنا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سےقیمتوں میں اضافہ روکنا ممکن نہیں تھا،گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات بارہ روپےچودہ پیسےتک فی لیٹر مہنگی کی گئیں،ڈیڑھ ماہ میں ہائی سپیڈ ڈیزل تین اور پیٹرول کی قیمت میں دو بارہ اضافہ کیا گیا،ایک طرف پیٹرول اورہائی اسپیڈ ڈیزل پرساٹھ روپےفی لیٹر کے حساب سے لیوی وصول کی جارہی ہے تودوسری طرف شہریوں پر پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں کابوجھ بھی مزید بڑھادیا گیا،حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ 16 اکتوبر سے لیکر اب تک کے ڈیڑھ ماہ میں ہائی اسپیڈ ڈیزل12 روپے14 پیسے اورپیٹرول کی قیمت میں 5 روپے7 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیاہے-ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت لیوی کم کرکے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ روک سکتی تھی تاہم آئی ایم ایف پروگرام کے باعث ایسا کرنا ممکن نہیں تھا-اس وقت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر60 روپے فی لیٹر لیوی وصول کی جارہی ہے-شہری پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی کا مسلسل بوجھ بردداشت کرنے پر مجبور ہیں-رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی جولائی تا ستمبر2024 کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصولی 261ارب69کروڑ روپے رہی جو سالانہ بنیادوں پر39 ارب62 کروڑ روپےکا اضافہ ظاہر کرتا ہے-گذشتہ سال جولائی تا ستمبر میں پیٹرولیم لیوی کی وصولی222 ارب 7 کروڑ روپے تھی-وفاقی حکومت نےرواں مالی سال کے لیےپیٹرولیم لیوی کی وصولی کاہدف1281ارب روپے مقررکیاہے۔
اسلام آباد پاکستان فلور ملز ایسوسی اییشن کے چیئرمین پنجاب ریاض اللہ خان کی صدارت میں ایک سو سے زائد فلور...
اسلام آباد منظور شدہ فنانس ایکٹ 2026-27 کے تحت غیر منقولہ جائیداد کی خرید و فروخت پر ایڈوانس ٹیکس کی شرحوں میں...
پشاورلکی مروت میں فائرنگ سے 5افرا د جاں بحق ہو گئےلکی مروت میں وانڈہ حاجی گل کے قریب سابقہ دشمنی کی بنا پر...
اسلام آباد پاکستانی میڈیکل گریجویٹس نے عالمی سطح پر ایک اور اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے رواں سال امریکہ کے...
راولپنڈی نے ملک بھر کے ایئرپورٹس پرتین برسوں میں سخت سکروٹنی کے دوران 39 ہزار 786 مسافروں کو آف لوڈ کیاگیا۔...
اسلام آباد ڈاکٹر مصدق ملک کامون سون سیزن سے قبل موسمیاتی تیاریوں اور ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات پر زور دیتے...
کراچی تجزیہ کاروں ڈاکٹر قمر چیمہ، مظہر عباس ، عمر چیمہ اور فخر درانی نے کہا ہے کہ ایران کو ٹرمپ کے بیانات پر...
لاہور امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے خبردار کیا کہ ملک میں لسانی گروہ دوبارہ سر اٹھا رہے ہیں،...