فور ی طورپر کسی بڑے احتجاج کا کوئی پروگرام نہیں ،علی امین گنڈاپور

03 دسمبر ، 2024

پشاور(ارشدعزیزملک )خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بشریٰ بی بی کے ساتھ اختلافات کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی میرے کردار سے مطمئن ہیں،احتجاج کا حتمی فیصلہ عمران خان اور پارٹی نے کرنا ہے، فور ی طورپر کسی بڑے احتجاج کا کوئی پروگرام نہیں،میری اولین ترجیح اور ذمہ داری کارکنوں کی دیکھ بھال ہےمیں نے انہیں گولیوں کی بوچھاڑ میں اسلام اباد سے نکالا ،حالانکہ گاڑی کے ٹائر پھٹ چکے تھے۔جنگ سے تفصیلی گفتگو میں انہوں نے فور ی طورپر کسی احتجاج کو خارج ازامکان قراردیتے کہا کہ22کے قریب کارکن شہید ہوئے، ان کے ورثا کی مالی امداد کی جارہی ہے ۔