بنوں میں تھانہ پر حملہ‘پولیس کی جوابی کارروائی سے مسلح افراد فرار

03 دسمبر ، 2024

بنوں (نمائندہ جنگ) تھانہ بسیہ خیل پر رات کی تاریکی میں مسلح افراد نے حملہ کیا ۔پولیس کی بروقت جوابی کارروائی پر مسلح افراد فرار ہوگئے۔