اسلام آباد (ساجد چوہدری) پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے) کے گریڈ 18 کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن عبدالوحید میمن سے دفتری امور میں مبینہ غفلت برتنے پر 3روز میں وضاحت طلب کر لی گئی ، عبدالوحید میمن کا دو ماہ سے دفتری امور کی انجام دہی میں رویہ غیر ذمہ دارانہ و غیر پیشہ ورانہ پایا گیا ۔ سیکرٹری پی ایس کیو سی اے اے کے رند کی جانب سے جاری لیٹر میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن عبدالوحید میمن کا رویہ دفتری امور کی انجام دہی میں گزشتہ دو ماہ میں غیر ذمہ دارانہ اور غیر پیشہ وارانہ پایا گیا ، دو اہم کیسز بھجوائے گئے ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن کی جانب سے منیر احمد سے متعلق فائل اکتوبر میں بھیجی گئی جو ایک ماہ کی تاخیر سے واپس آئی جبکہ محمد عمر فاروق پی ایس کیو سی اے ملتان کے حوالے سے فائل سابق سیکرٹری پی ایس کیو سی اے نے جولائی میں بھیجی تھی جو ابھی تک وہیں پڑی ہے۔ لیٹر میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن عبدالوحید میمن کو تین روز میں وضاحت کرنے کی ہدایت کی گئی اور کہا گیا کہ تحریری جواب نہ ملنے کی صورت میں تادیبی کارروائی کی جائے گی۔
کراچی امریکی حملوں سے ایرانی جنوب میں مشکلات ، حکومت مخالف احتجاج نہ ابھر سکا۔ عوام نے مسائل کا ذمہ دار ٹرمپ...
کراچی ٹرمپ کا قطری تحفے میں ملنے والے ایئر فورس ون کی مزید اپ گریڈیشن کا اعلان، سکیورٹی خدشات پر طیارہ جدید...
کراچی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش، 156 برس بعد کسی حاضر سروس نائب صدر کے ہاں بچے کی...
کراچی پینٹاگون نے اردن میں ایرانی حملے میں ہلاک ہونے والے دو امریکی فوجیوں کی شناخت جاری کردی۔ 25 سالہ فرسٹ...
اسلام آباد وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے پاکستان ریلوے میں اعلی سطح پر وی آئی پی کلچر کے مکمل خاتمے کا...
دبئی میڈرڈ میں فٹبال شائقین کے جوش نے زمین کو بھی ہلا دیا،سرکاری زلزلہ پیما سینسر میں سرگرمی ریکارڈ۔ تفصیلات...
دبئی غزہ ، ارجینٹنا سے علامتی فائنل میچ اسپین نےجیت لیا۔ اسرائیلی حملوں میں معذور ہونے والے فلسطینی فٹبالرز...
اسلام آباد پاکستان نےایل این جی کا ایک اوراسپاٹ کارگوخرید لیا ۔ذرائع کے مطابق یہ جولائی کی سپلائی کے لیے...