کرم بدامنی،400ایکس سروس مین کی بھرتی، تعیناتی کا فیصلہ

05 دسمبر ، 2024

پشاور ( آن لائن ) کرم میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے 400 ایکس سروس مین بھرتی کرکے تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو مراسلہ ارسال کردیا جس میں کہاگیا ہے کہ وقت کا تقاضا ہے کہ کرم کی مین شاہراہ کو محفوظ بنایا جائے، ٹل پارا چنار روڈ کی سیکورٹی کے لیے 400 ایکس سروس مین اہلکار بھرتی کیے جائیں،350 سپاہی اور50 ہیڈکانسٹیبل تعینات کیے جائیں۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایکس سروس مین کی بھرتی کا مقصد ٹل پارا چنار کی مین سپلائی لائن کو محفوظ بنانا ہے، ایکس سروس مین کی بھرتیاں رواں اور اگلے مالی سال کے لیے کی جائیں، ایڈیشل چیف سیکرٹری منظوری کے لیے وزیر اعلیٰ کو سمری ارسال کریں، بھرتی کو عمل مکمل ہوتے ہی مین شاہراہ پر پولیس پوسٹیں قائم کی جائیں گی۔