ان دنوں کرکٹ کے میدانوں سے بڑی خوشخبریاں آ رہی ہیں۔ پاکستان نے پہلی بار ٹی ٹوننی بلائنڈ کرکٹ کی عالمی حکمرانی کا تاج اپنے سر پرسجایا۔ قومی کرکٹ ٹیم کی زمبابوے میں ٹی ٹونٹی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری میں نوجوان سپنر سفیان مقیم کی تاریخ ساز بولنگ نے شائقین کیلئے جشن مسرت کا سامان کیا۔ بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے فائنل میں بنگلہ دیش کو دس وکٹوں سے ہرایا اورمعذروں کے عالمی دن پر ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر کے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا اور ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کیا ۔ اس جیت پر پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ صدر آصف زرداری ٗ وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی ٹی ٹونٹی ورلڈ چمپئن کا اعزاز حاصل کرنے پر کھلاڑیوں کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔ اس سے قبل کھیلے گئے تینوں ورلڈ کپ بھارت نے جیتے تھے لیکن اس بار بھارتی ٹیم کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں ملی تھی۔ ورلڈ کپ جیتنا قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا بڑا کارنامہ ہے۔ کھلاڑیوں اور آفیشلز کی ہر طرح کی حوصلہ افزائی ٗ نقد انعامات اور منتظمین کو تمام ضروری سہولتیں فراہم ہونی چاہئیں۔ زمبابوے میں پاکستان کرکٹ نے ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں اہم اعزاز حاصل کیا اور دو سو پچاس ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئ۔ زمبابوے کے خلاف نوجوان سپنر سفیان مقیم نے صرف تین رنز دے کر پانچ شکار کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر عمر گل کا پندرہ سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ پاکستان نے اس سیریز میں اپنی سابقہ روایات کے برخلاف سپرسٹار میدان میں نہیں اتارے تھے اور اگلے ورلڈ کپ کی تیاری کے پیش نظر نئے ٹیلنٹ پر سرمایہ کاری کی۔ یہ سیریز پاکستان کی نئی سرمایہ کاری کا امتحان تھا جس میں اسے پہلے قدم کے طور پر شاندار کامیابی ملی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ قومی ٹیم دورہ جنوبی افریقہ میں اس کارکردگی کو برقرار رکھ پائے گی؟
تاریخ لکھے گی کہ یہود و نصارہ کی امت مسلمہ کے خلاف جنگ میں کون فتحیاب ہوا اور رب العزت نے کس کے نصیب میں عزت...
ہوں ایران کے آئندہ دن یا امر یکہ کا مستقبلدونوں ہی سے وابستہ ہےپوری د نیا کا مستقبل
صدر……اقبال خورشیدموصوف روز درجنوں ٹویٹ کیا کرتے تھے۔ صدر بننے کے بعد بھی عادت برقرار رہی۔ایک رات ٹویٹ...
پاکستان کے معاشی نظام کا ایک بڑا مسئلہ غیر دستاویزی معیشت اور نقد لین دین پر حد سے زیادہ انحصار ہے جو کہ...
12 اپریل کو اسلام آباد میں ہونیوالے امریکہ ایران مذاکرات کے پہلے دور میں ناکامی کے بعد ایرانی وفد کی واپسی کے...
بین الاقوامی سیاست کی تاریخ اس امر کی شاہد ہے کہ معاہدات، مفاہمتیں اور جنگ بندیوں کی شرائط ہمیشہ مساوی قوتوں...
جہالت کا علاج موجود ہے مگر انسان کے ’ڈ نگر پن‘ کا کوئی علاج نہیں۔ جب سے پاکستان کی خارجہ پالیسی کے ڈنکے بجنا...
میں نے تہیہ کرلیا ہے کہ آج کے بعد میں جنگ کے موضوع پر بالکل نہیں لکھو ں گا۔ کل گاڑی کے ٹائروں کی ہوا چیک کروانی...