کرم ، امن برقرار رکھنے کے لئے 400 اہلکاروں کو بھرتی کر کے تعینات کرنیکا فیصلہ

05 دسمبر ، 2024

پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک) کرم میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے 400ایکس سروس مین بھرتی کرکے تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اس حوالے سے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو مراسلہ ارسال کیا جس میں کہا ہے کہ وقت کا تقاضا ہے کہ کرم کی مین شاہراہ کو محفوظ بنایا جائے، ٹل پارا چنار روڈ کی سیکیورٹی کے لیے 400ایکس سروس مین اہلکار بھرتی کیے جائیں، ان میں 350 سپاہی اور پچاس ہیڈ کانسٹیبل کی پوسٹیں مرتب کی جائیں۔مراسلے میں کہا گیا کہ ایکس سروس مین کی بھرتی کا مقصد ٹل پارا چنار کی مین سپلائی لائن کو محفوظ بنانا ہے، ایکس سروس مین کی بھرتی رواں اور اگلے مالی سال کے لیے کی جائے، ایڈیشل چیف سیکرٹری منظوری کے لیے وزیر اعلی کو سمری ارسال کریں، بھرتی کو عمل مکمل ہوتے ہی مین شاہراہ پر پولیس پوسٹیں قائم کی جائیں گی۔