اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی آبادی ساڑھے چار ملین ہے جہاں 72 ججز اور 54 ہزار کیسز زیر التوا ہیں ، پوری دنیا تفتیش کے حوالے سے کہاں سے کہاں پہنچ گئی اور ہم آج بھی وہیں کھڑے ہیں ، ہمارے ملک میں تفتیشی کو آج بھی جائے وقوعہ لکھنا نہیں آتا ، جب کیس درست تیار نہیں ہوتا تو شک کا فائدہ تکنیکی بنیادوں پر ملزمان کو ہوتا ہے ، یہ وقت کی ضرورت ہے کہ آپ ایک الگ سے قانون بنائیں ، وفاقی و صوبائی حکومتوں کو میڈیکولیگل ایکٹس میں ترمیم کرنی چاہئے ، فرانزک ٹیمز اور عام پولیس کو بھی الگ ہونا چاہئے۔ گزشتہ روز پاکستان میں میڈیکو لیگل قانون ، اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت" پر قومی مکالمے کیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب میں جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ پوری دنیا میں فرانزک کے لوگ پولیس ڈیپارٹمنٹ سے الگ سے ہیں۔ فرانزک ڈیپارٹمنٹ کو پولیس سے الگ کرنا پڑے گا۔ ڈاکٹرز کی عدالتی مقدمات کے تناظر میں تربیت ہونی چاہئے۔ میڈیکولیگل سرٹیفکیٹ بنانے والے ڈاکٹرز اور عام ڈاکٹرز کو الگ الگ ہونا چاہئے۔ ڈاکٹرز مختلف وجوہات کی بناپر ضربات نہیں لکھتے۔ فرانزک کا عملہ ہمیشہ پولیس سے الگ ہوتا ہے مگر ہمارے ابھی تک ایسا نہیں ہو سکا۔ 22 سال سے اسلام آباد فرانزک اتھارٹی بنی ہوئی ہے مگر جو کرنے کا کام تھا وہ نہیں کیا۔ شک کا فائدہ ملزمان کو تو مل جاتا ہے مگر متاثرہ خاتون یا مرد کو نقصان ہوتا ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ پنجاب فرانزک ایجنسی اس وقت ایک بہترین مثال ہے۔پنجاب فرانزک نے زینب کیس اور موٹروے زیادتی کیس کو ثابت کرنے میں اہم کردارادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں دو بڑے ہسپتال جہاں شدید ترین رش اورڈاکٹرز کی تعداد کم ہے۔ یہاںمزید ہسپتال ہونے چاہئیں۔ ڈاکٹرز کی تعداد کم ہونے کا کہہ کر میڈیکل سرٹیفکیٹ درست نہیں بنایا جاتا۔
راولپنڈیمال روڈ راولپنڈی سگنل فری پراجیکٹ میں2093میں سے1410پائلز مکمل ،یوٹیلیٹی سروسز کی منتقلی کا کام بھی جاری...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع، خواجہ محمد آصف نےکہا ہے...
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی ،سینیٹر...
راولپنڈی بانی پاکستان تحریک انصاف سے انکی فیملی کے ارکان ،پارٹی رہنماؤں اور وکلاء نے اڈیالہ جیل میں...
اسلام آباداسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین ،عمران خان کے ساتھ ملاقات نہ کروانے سے متعلق...
اسلام آبادپاکستان بار کونسل نے دہشتگردی کی حالیہ لہر پر شدید تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے متفقہ لائحہ عمل تشکیل...
اسلام آباد وفاقی دارالحکومت میں ریڈ زون ایکسپریس چوک اور بری امام ٹی کراس کے داخلی و خارجی راستے تاحکم ثانی...
اسلام آباد وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے اختتام ہفتہ اسلام آبادلاہور موٹروے ایم۔2 کے کوٹ پنڈی داس...